تقسیم پاک و ہند 1947 کے حالات کو بیاں کرتی عدنان صدیقی کی نئی ڈرامہ سیریل گھگھی کے ٹیسرز جاری

تقسیم پاک و ہند 1947 کے حالات کو بیاں کرتی عدنان صدیقی کی نئی ڈرامہ سیریل گھگھی کے ٹیسرز جاری

January 6, 2018 | 839 Views

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں بننے والے نئے ڈرامہ سریل گھگھی بہت جلد منظر عام پر آنے والا ہے، ڈرامے کی کہانی 1947کی تقسیم کے دوران ہونے والے قتل عام کو بیان کر رہی ہے، عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں اس سے قبل بھی کئی ڈرامے بن چکے ہیں جنہیں ناظرین کے جانب سے بے پناہ پزیرائی ملی ، ان ڈراموں میں گزشتہ سال آن ایئر وانے والا ڈرامہ سیتا بگڑی اور پجارن قابل ذکر ہیں یہ ڈرامے ٹی وی ون کے پلیٹ فارم سے نشر کیے گئے تھے، اور اب عدنان صدیقی کی پیشکش میں بننے والا ایک اور میگا سیریل گھگھی بہت جلد ٹی وی ون سے ہی نشر کیا جائے گا۔





ڈرامے کی کہانی امرتا پریتم کے مشہور ناول پنجر سے ماخوز ہے جسے پاکستانی سے صف اول کی مصنفہ آمنہ مفتی نے تحریر کیا ہے، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض اقبال حسین نے دی ہے، ڈرامے کی کہانی ایک ہندو لڑکی نرملا اور ایک مسلمان لڑکے رشید کے گرد گھومتی ہے۔
میگا ڈرامہ سیریل گھگھی میں رشید کا کردار عدنان صدیقی نے ادا کیا ہے، رشید کا کردار ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہا ہے جو اپنے خاندانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے ایک سخت مزاج انسان ہے لیکن نرملا سے ملنے کے بعد رشید کے مزاج میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔



ڈرامہ سیریل گھگھی میں نرملا کا کردار نئی ابھرتی ہوئی اداکارا امر خان کے ادا کیا ہے، جو اس سے قبل ماڈلنگ انڈسٹری سے وابستہ رہیں ہیں اور اب بہت جلد چھوٹی اسکرین کے پردے پر جلوہ گر ہونگی، نرملا در اصل ایک پیاری اور حسین لڑکی ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل اغواٗ ہو جاتی ہے اور اسے ایک مسلمان صرف اپنے خاندان کا بدلہ لینے کے لیے اغوا کر لیتا ہے۔


ڈرامہ سیریل گھگھی 1947 کے وقت کی بھرپور عکاس کرتی ہوئی ایک ایسی کہانی ہے جس میں چھوٹی سے چھوٹی بات کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے، اس وقت کے لوگوں کا رہن سہن، پہننا اوڑھنا اندازِ گفتگو غرض ہر ایک بات کو بہت باریکی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، اور اب ڈرامے کے ٹیسرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈرامہ سیریل گھگھی کے ٹیسرز دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں۔

Advertisement