فیشن پاکستان ویک میں ‘اسپیشل افراد’ کی کیٹ واک

فیشن پاکستان ویک میں ‘اسپیشل افراد’ کی کیٹ واک

April 12, 2018 | 999 Views

فیچر و تصاویر: سیدہ ام ماریہ کاظمی

کراچی میں ہونے والے پاکستان فیشن ویک 18 میں روایتی فیشن اور ملبوسات کے ساتھ ساتھ معاشرتی پیچیدگیوں کو بھی ڈیزائنر اپنا موضوع بناتے نظر آئے۔  ڈیزائنر نعمان عارفین کےبرانڈ ‘‘نوشے میاں’’ کے لیے جو شو اسٹوپر ریمپ پر آئے انہیں دیکھ کر سبھی حاظرین اپنی نشستوں سے اُٹھ کھڑے ہونے پر مجبور ہوگئے۔ یہ شو اسٹوپر عام لوگوں سے مختلف یعنی ‘‘اسپیشل’’ تھے۔

تسنیم شریف، فرح وہرا، عاصم زر، منیب صدیقی، احسن، شعیب اور علی حسن جب یک رنگی قمیضیں پہن کر پاکستان کے پرچم کے ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہوئے تو حاضرین نے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی جانب سے عالمی اسپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والے اور میڈل جیتنے والے ان  تمام افراد کے ہاتھوں میں وہ سونے، چاندی اور کانسی کے میڈل تھے جو انہوں نے پاکستان کا نام دیارِ غیر میں روشن کرتے ہوئے حاصل کیے۔ان سب  نے ریمپ پر آکر یہ پیغام دیا کہ اگر تھوڑی سی توجہ اور موقع دیا جائے تو یہ بھی لوگ بھی معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکتے ہیں۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی برانڈ ایمبسڈرثروت گیلانی بھی فیشن پاکستان ویک کا حصہ تھیں اورانہوں نے ڈیزائنر دیپک پروانی کے لیے ریمپ پر واک کی۔

Advertisement