نیویارک فیشن ویک میں عائشہ عمر کی جلوہ گری

نیویارک فیشن ویک میں عائشہ عمر کی جلوہ گری

February 13, 2018 | 1094 Views

نیویارک میں جاری فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر ہیں اور بے شمار فیشن برانڈز اس پلیٹ فارم پر اپنی پراڈکٹس کی مشہوری موثر انداز میں کر رہے ہیں۔

 مشہور کاسمیٹک برانڈ میبیلین کی پاکستانی ایمبیسڈر عائشہ عمر بھی اسی سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں  جہاں انہوں  ریڈکارپٹ پر جلوے بکھیرنے کےعلاوہ شو میں پرفارم کرنے والی ماڈلز کے ہمراہ خوب تصاویر بھی بنوائیں۔

فیش شو میں کھینچی گئی تصاویر کو عائشہ عمرنےاپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپلوڈ کیا۔  ان میں سرفہرست مشہور امریکی ماڈل گیگی حدید بھی نمایاں ہیں جو برطانوی گلوکار زین ملک کی دوست ہونے کے باعث پاکستان میں بھی خاصی مشہور ہے۔

شو شامل کئی ماڈلز کے ساتھ عائشہ عمر تصاویر بنوائیں ،جن کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی بھی ملی ہے۔عائشہ نے برطانوی ماڈل کارڈن ساتھ تصویر بنوائی ہے جس میں ان کو بیٹھنا پڑا ہے ۔
عائشہ نے امریکی ماڈل کے بارےمیں کہا کہ ’’ایملی نے پاکستان کے لیے محبت کا پیغام بھیجا ہے، اور وہ بھی اردو میں ‘‘امریکی ماڈل کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا پاکستانی پاکستانی شائقین بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ عمرپہلی پاکستانی سیلیبریٹی ہے جسے نیویارک فیشن ویک میں مدعو کیا گیا ہے۔

Advertisement