درخت لگائیں، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں

پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اللہ تعالی نے اسے دیگر بے شمار نعتموں کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے موسموں سے بھی نوازا ہے۔ سال میں دو مرتبہ شجر کاری کا موسم آتا ہے جس میں بڑے اہتمام سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا تا ہے سینکڑوں پودے بھی لگائے جاتے ہیں لیکن ان پودوں کی حفاظت کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کے سبب وہ تناور درخت بننے سے قبل پہلے سال ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ اسی وجہ سے پاکستان میں کل رقبے کا صرف ۴ فیصد حصہ پر جنگلات ہیں جو انتہائی کم اور قابل تشویش ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں خود پودا لگا کر ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے۔ معروف سماجی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر محمد رمضان چھیپا نے حکومتی سطح پر شجر کاری مہم میں ساتھ دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ شجر کاری مہم پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے۔

Aik Fard Aik Poda | Chhipa Welfare | Plantation | Green Pakistan

شجر کاری مہم میں معروف سماجی کارکن محمد رمضان چھیپا کا ساتھ دیںدرخت لگائیں، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیںایک فرد ایک پودا۔۔۔کیونکہ یہ ہے زندگی کا سوداWatch in HD Quality: https://youtu.be/WQu-6T01XjUاس پیغام کو جہاں تک ممکن ہو عام کیجئےکیونکہ یہ ہے صدقہ جاریہ اور آنے والی نسلوں کا تحفظOfficial Hashtags: #ChhipaWelfare #AikFardAikPoda#SarSabzPakistan #GreenPakistan #BillionTree #ShajarKari #Awarness #Plantation #GreenEnergy #Tree4Life #Plant4Pakistan #GreenEnergy #CleanGreenPakistan #Environment #SupportChhipaانسانیت کے پیغام کو عام کیجئے اور اپنے احباب سے زیادہ سے زیادہ شیئر کیجئےwww.facebook.com/ChhipaWelfarewww.YouTube.com/ChhipaWelfarewww.Instagram.com/ChhipaWelfarewww.Twitter.com/ChhipaWelfarewww.Chhipa.org

Posted by Chhipa Welfare Association on Monday, April 8, 2019

رمضان چھیپا نے اپنے وڈیو پیغام میں عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ہر پاکستانی کم از کم ایک درخت لگا کر اپنا فرض پورا کرے۔ وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ:

میں ہوں سماجی کارکن محمد رمضان چھیپا
ہر پاکستانی کی طرح میں بھی بننا چاہتا ہوں شجر کاری مہم کا حصہ
کیوں کہ کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہے، ہمارے بہتر مستقبل کی پہچان
یاد رکھیں۔۔۔ درخت صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہماری حیات کا ضامن بھی
حکومت کی شجر کاری مہم میں حصہ لے کر، فرض شناس پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں
درخت لگائیں مسلسل، کیونکہ شجر کاری مہم، آپ کے بغیر کے نا مکمل
شجر کاری مہم میں کم از کم ایک درخت لگا کر اپنا یہ فرض ضرور پورا کریں
کیونکہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے، آکسیجن فراہم کرتے ہیں
درخت قدرتی آفات،گرمی کی شدت میں کمی کے لئے، اپنا کردار ادا کرتے ہیں
درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کو یقینی بناتے ہیں
درخت صرف فضا کو ہی صاف نہیں رکھتے، بلکہ جسمانی و ذہنی نشوونما کے لئے بھی مفید ہیں

درخت لگائیں، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں
اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول میں پروان چڑھائیں
دلفریب گھنے جنگلات، ہرے بھرے باغات
ایک فرد ایک پودا۔۔۔کیونکہ یہ ہے زندگی کا سودا
سرسبز پاکستان خوبصورت پاکستان

اب چھوٹا سا ایک کام کیجئے
اس پیغام کو جہاں تک ممکن ہو عام کیجئے