پیسے کی پجارن مدیحہ نے کیا اپنے گناہوں کا اعتراف

پیسے کی پجارن مدیحہ نے کیا اپنے گناہوں کا اعتراف، پجارن کی 35ویں قسط پر تبصرہ
ڈرامہ سیریل پجارن کی اب تک 35 اقساط نشر ہو چکی ہیں، گزشتہ قسط میں مدیحہ کی ماہ کو کینسر کی تشخیص اور پھر موت کے بعد مدیحہ کو اپنے کیے گناہوں کاپچھتاوا چین نہیں لینے دیتا اور وہ خود کو ہانیہ کی بددعائوں کے حصار میں محسوس کرتی ہے اور عابس سے یہ یقین چاہتی ہے کہ وہ اسے چھوڑ تو نہیں دے گا۔




پجارن کی رواں قسط میں مدیحہ خود کواپنی ماں کی موت کے غم سے باہر نکالنے اور اپنی نئی  زندگی کی شروعات کرنے کا ارادہ کرتی ہے، اسی دوران عابس کو اسپتال سے فون آ جاتا ہے کہ ہانیہ اسپتال میں ہے اور وہ مدیحہ کو چھوڑ کو اسپتال چلا جاتا ہے جسے اپنی عادت سے مجبور مدیحہ اپنی انا کا مسئلہ بنا کر میکے چلی جاتی ہے۔




پجارن کی رواں قسط میں مدیحہ کا سچ اس وقت عابس کے سامنے آ جاتا ہے جب عابس، ہانیہ اور اپنے بچے سے اسپتال میں ملنے کا بعد مدیحہ کو لینے اس کے گھر جاتا ہے جہاں مدیحہ اور شاہد کے درمیان ہونے والی گفتگو عابس سن لیتا ہے اور مدیحہ کی ساری سچائی خود اس کی اپنی زبانی سامنے آ جاتی ہے، عابس کے اچانک سامنے آ جانے پر مدیحہ بوکھلاہٹ کا شکار یو جاتی ہے اور عابس کو یہ یقین دلاتی ہے کہ اب وہ بدل گئی ہے، مگر کیا واقعی مدیحہ بدل گئی ہے، مدیحہ کی سچائی جاننے کے بعد عابس کیا ہانیہ کے ساتھ کی جانے والی ذیادتیوں پو خود کو معاف کر سکے گا، یہ تو پجارن کی آئندہ کی قسط میں ہی معلوم ہو گا، تو دیکھنا نہ بھولیے پجارن ہر منگل کی رات 8 بجے صرف ٹی وی ون پر۔