ڈرامہ سیریل “محبت کھیل تماشہ” قسط :12

ٹی وی ون سے پیر کی رات 8:00بجے ٹیلی کاسٹ کی گئی قسط 12میں کہانی میں آیا ہے ایک نیا دلچسپ اور سنسنی خیز موڑ۔ تانیہ پہنچ گئی مریم کے گھر اور اسے بتادیا کہ میں منگیتر تھی سکندر کی ۔۔۔ہماری شادی ہونے والی تھی کہ تم بیچ میں آگئیں ۔ اب کیا قیمت لوگی سکندر کو چھوڑنے کی ۔ مریم اسے منہ توڑ جواب دیتی ہے ایک پیسہ لوں گی کیونکہ تمہاری یہی اوقات ہے سکندر نے تم جیسی لڑکی کو چھوڑنے کا بالکل صحیح فیصلہ کیا ۔تانیہ لہجے اورنگاہوں سے نفرت برساتی وہاں سے رخصت ہوجاتی ہے ۔

تانیہ کو ملا ہے سکندر اور اس کی بہن رابعہ کو ذہنی ٹارچر کرنے کا ایک موقع ۔اسکے بھائی ولید نے اسے بتا دیا ہے کہ میں نے امریکہ میں ایک پاکستانی لڑکی سے شادی کی ہوئی ہے ۔ تم میری رابعہ سے شادی رکوانے میں میری مدد کرو کیونکہ تم بابا کی چہیتی ہو مگر تانیہ کے شیطانی ذہن میں کچھ اور چل رہا ہے ۔ وہ بھائی سے کہتی ہے کہ آپ رابعہ سے شادی کرلیں اور امریکہ والی بھابھی کو بھی یہاں بلالیں اور سب کچھ مجھ پر چھوڑ دیں ۔