ماہرہ کے بیٹےکوچاہیئے ایما واٹسن کا فون نمبر

کہتے ہیں کہ پوت کے پائوں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں، تو پھر کیا ہی کہنے ماہرہ خان کے آٹھ سالہ بیٹے اذلان کے، جس نے اپنی امی کا ٹوئیٹر اکائونٹ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ ایما واٹسن سے اس کا فون نمبر مانگ لیا۔ چند روز قبل ماہرہ خان کے ٹوئیڑ اکاوئنٹ سے یہ ٹوئیٹ کی گئی۔

‘‘ہائے ایما واٹسن، میں اذلان ہوں، تمہارا بہت بڑا فین۔ تم سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے تمہاری فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں کچھ غلطیاں دیکھی ہیں جن کے بارے میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں۔ تمہارا کام اچھا تھا۔ اپنا نمبر مجھے بھیجو۔’’

اذلان کے اس ٹوئیٹ کے بعد کئی دلچسپ تبصرے نظر آئے۔ ماہرہ کے ایک پرستارنے اس پر جواب دیا۔

‘‘کسی لڑکی کا فون نمبر مانگنے کا کیا عمدہ طریقہ ہے۔ اذلان کو یہ آتا ہے۔ ماہرہ،  کیا کھا کے پیدا کیا تھا اسے؟’’

ایک اور جواب آیا  ‘‘ہمارا مستقبل کا ہدایتکار’’

لیکن جلد ہی ماہرہ نے یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کرکے ایک اور ٹوئیٹ کیا جس میں کہا

‘‘وہ  اس (ایما واٹسن) سے انتہا کی حد تک متاثر ہے۔ لیکن اس نے فلم بیوٹی اینڈ بیسٹ میں دس خامیاں بھی دیکھیں۔ میرا مطلب ہے کہ۔۔۔۔۔۔’’

مطلب تو آپ بھی سمجھ ھی گئے ہوں گے!