ماہرہ خان کی بھارتی مداح کو ساتھ رقص کرنے کی پیشکش

ماہرہ خان کی بھارتی مداح کو ساتھ رقص کرنے کی پیشکش

May 16, 2018 | 1095 Views

ماہرہ خان نے اپنے بھارتی مداح کو پاک بھارت سرحد پر گلے لگانے اور ساتھ ڈانس کرنے کی پیشکش کردی۔

ماہرہ خان اپنی شاندار اداکاری اور غضب کی خوبصورتی کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر کے لاکھوں فلم شائقین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔ ماہرہ واحد پاکستانی فنکارہ ہیں جس کو کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا ہے۔

اس وقت دنیا بھر کے شوبز ستارے کانر فلم فیسٹیول میں حسن کے جلوے بکھیرتے نظر آرہے ہیں لیکن ایک بھارتی مداح سب کو بھول بھال کر پورا دن ماہرہ خان کی تصاویر دیکھتا رہتا ہے اور اس بات کا اظہار انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں کیا۔

بھارتی شہری نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ ماہرہ خان میں نے آج پورا دن آپ کی تصویریں دیکھتے گزارا ہے۔ کانز فلم فیسٹیول میں اپنے مفرد ملبوسات کی وجہ سے آپ بہت زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے مداح کو خوبصورت جواب دے کر سب کے دل جیت لیے ہیں۔ ماہرہ نے اپنے پیغام میں بھارتی فین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آو دونوں سرحد پر گلے ملیں اور مل کر ڈانس کریں۔

ماہرہ خان کے اس جواب میں دونوں طرف کے عوام کے لیے بہت بڑا پیغام موجود ہے جو امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔

Advertisement