میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

April 17, 2018 | 1054 Views

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ان میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنائی گئی ویوڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان نے اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت “جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو” پر پرفارمنس سیتی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھئیے:سیگریٹ کے خلاف مہم، فنکار میدان میں آگئے

اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ماہرہ خان موجودہ دورمیں پاکستان کے ساتھ بھارت کی بھی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ماہرہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر کا درجہ اختیار کرلیتی ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نظرآرہے ہیں۔ عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کاکام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جسے ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقعہ پربطور خاص بنایا ہے۔

آئ لو یو!!💕. @adnanansariofficial

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ویڈیو میں ماہرہ 1956 کی سپر ہٹ فلم”چوری چوری”کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ ماہرہ نے عدنان کیلئے پیغام بھی دیا ہے کہ وہ عدنان سے بہت محبت کرتی ہیں۔ اس گانے پر ماہرہ کے جذبات قابل تعریف ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی ماہرہ کوسوشل میڈیا کا خوبصورت چہرہ قراردیتے ہوئے ان کے جذبات کو انمول قراردیا ہے۔اس ویڈیو کواب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماہرہ کے اس انداز کو بہت سراہا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ماہرہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریارمنور نظرآرہے ہیں دونوں مزاحیہ انداز میں رقص کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم سے متعلق لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں۔

Advertisement