جان سینا کی شادی سے ایک ماہ قبل منگیتر سے علیحدگی

جان سینا کی شادی سے ایک ماہ قبل منگیتر سے علیحدگی

April 16, 2018 | 429 Views

دنیا بھر کے میڈیا میں کافی عرصہ سے معروف ریسلنگ  اسٹار جان سینا کی شادی کی خبریں چل رہی تھیں لیکن اب ان کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے۔جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا گزشتہ 6 برس سے ایک ساتھ تھے، تاہم اب ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں اس خبر کا اعلان کیا۔ نکی نے کہا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ اگرچہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم مداحوں سے سے بھی امید کرتے ہیں کہ  ذاتی زندگی سے متعلق ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔

A post shared by John Cena (@johncena) on

واضح رہے کہ  گزشتہ برس  اپریل میں جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی ہوئی تھی اور  رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔

دونوں نے 6 برس پر محیط رشتہ اچانک کیوں ختم کیا اس کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

Advertisement