جہانگیر رائو کے ظالمانہ فیصلے کا اب کون ہوگا شکار

جہانگیر رائو کے ظالمانہ فیصلے کا اب کون ہوگا شکار، چنار گھاٹی کی 16 ویں قسط پر تبصرہ
ڈرامہ سیریل چنار گھاٹی کی رواں قسط جہانگیر رائو کے گرد گھومتی رہی، جہانگیر رائو اپنی زمین پر ہونے والی فصلوں کے منافع میں کمی پر کسان رامو پر سخت برہم ہوتا ہے اور منافع میں کمی کو کسان رامو کے حصے سے کٹوتی کر کے پورا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، کسان رامو، جہانگیر رائو کے فیصلے سے سخت پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے، رامو کی بیٹی اسے منشی بابا سے بات کرنے کا مشورہ دیتی ہے لیکن رامو کی بیٹی کے گمان میں بھی نہ ہو گا کہ جہانگیر رائو اپنے فیصلے کو بدلنے کے لیے رامو سے کیا قیمت ادا کروائے گا۔




دوسری جانب جنہانگیر رائو، کسان رامو سے اپنی بیٹی کو حویلی میں کام کرنے کے لیے بھیجنے کی بات کرتا ہے جسے رامو کی بیٹی ماننے سے انکار کر دیتی ہے،جس پر کسان رامو پریشان ہو جاتا ہے، لیکن کسان رامو کی بیٹی کو حویلی میں رکھنے کے فیصلے کے پیچھے جہانگیر رائو کی سوچ کیا ہے اس سے رامو بے خبر ہے۔




چنار گھاٹی کی رواں قسط میں منشی بابا بیگم صاحبہ کو ماضی سے واقف کرواتے ہیں کہ کس طرح جہناگیررائو کے والد جلال رائو نے چنار گھاٹی کو حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی ماموں کو قتل کیا اور اب جہاں آرا اور گیتی اپنا بدلہ لینے کے لیے رائو خاندان کے ہر ایک فرد کو ختم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں، چنار گھاٹی رائو خاندان کے لوگوں کے لیے خطرے کی علامت ہے اور یہاں جہانگیر اور اور خود ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے، کیا رامو کا اپنی بیٹی کو حویلی بھیجنے اک فیصلہ صحیح ثابت ہو گا ، کیا منشی بابا حویلی میں کسان رامو کی بیٹی کی حفاظت کر سکے گا، تو دیکھنے نہ بھولیے چنار گھاٹی ہر بدھ کی رات 8 بجے صرف ٹی وی ون پر۔