عشق رمضان کا تاریخی تقریری مقابلہ، انیقہ نہال نے کار جیت لی

عشق رمضان کا تاریخی تقریری مقابلہ، انیقہ نہال نے کار جیت لی

June 13, 2018 | 1160 Views

عشق رمضان کا تاریخی تقریری مقابلہ، انیقہ نہال نے کار جیت لی

فائنل میں رہ جانے والوں کو موٹر سائیکلیں مل گئیں

مقابلے میں حصہ لینے والے تمام مقررین کے لیے دبئی کے ٹکٹس کاا علان

ستائیسویں سحر کی عظیم الشان نشریات میں رقت آمیز مناظر

محفل شب عشق میں قیام پاکستان کا ولولہ انگیز تذکرہ

سیاسی و مذہبی رہنماوں کی بڑی تعداد سیٹ پر پہنچ گئی

سحر و افطار میں انعامات کی بارش

TVone Congratulate to "Aneeqa Nehal". She won brand new car in Final of "Andaz-E-Bayan". We wish her best of luck for future.

Posted by ‎Ishq Ramazan – عشق رمضان‎ on Tuesday, June 12, 2018

ٹی وی ون کی تاریخی رمضان نشریات ’’ عشق رمضان‘‘ میں تقریری مقابلوں  کا سلسلہ ستائیسویں دن اختتام پذیر ہوگیا جس میں ڈیبیٹر انیقہ نہال نے درجنوں مقررین کو پیچھے چھوڑے ہوئے کامیابی کا سہرا سر باندھ لیا جس پر انہیں انعام میں کار دی گئی۔ فائنل میں رہ جانے والے دیگر مقررین کے لئے کو موٹر سائیکلیں دی گئیں جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام مقررین کے لیے دبئی کے ٹکٹس کاا علان کیا گیا۔ستائیسویں سحر کی عظیم الشان نشریات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملا ۔ مقدس ترین رات میں  ’’محفل شب عشق‘‘ کے نام سے  بے مثال خصوصی نشریات پیش کی گئی جس میں قیام پاکستان اور تحریک پاکستان کی جدوجہد کا ولولہ انگیز تذکرہ کیا گیا۔ محفل شب توبہ میں سیاسی و مذہبی رہنماوں کی بڑی تعداد سیٹ پر پہنچ گئی جن میں سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری ، سنی تحریک کے سربراہ بلال سلیم قادری، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما آصف حسنین، ایم کیو ایم کے رہنما محفوظ یار خان، پیپلز پارٹی کے رہنما سمیر میر و دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات شامل تھیں۔سحر و فطار کے حسین لمحات میں میزبانوں نے انعامات کی بارش کردی۔

سحری نشریات

رمضان المبارک کی مقدس ترین رات ستائیسویں شب کی عظیم الشان نشریات “شبِ محفلِ عشق” کا آغاز زمان زکی تاجی کے خوبصورت کلام سے ہوا۔ زمان زکی تاجی نے “تنم فرسودہ جاں”  اور “ہمیں تو مست کیا کالی کملی والے نے” سمیت دیگر کلام سنا کر حاضرین پر وجد طاری کردیا۔ میزبان شبیر ابو طالب نے بذات خود بارگاہِ رسالتﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ہر دلعزیز میزبان نے رمضان المبارک کی اس بابرکت رات میں ارضِ پاکستان کے وجود میں آنے پر شاندار گفتگو کی۔ ثنا خوانوں کا پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے “اے وطن پیارے وطن” سمیت  دیگر سدا بہار ملی نغمے پیش کیے۔سحر کی عظیم الشان نشریات محفل شب عشق میں سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری ، سنی تحریک کے سربراہ بلال سلیم قادری، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما آصف حسنین، ایم کیو ایم کے رہنما محفوظ یار خان، پیپلز پارٹی کے رہنما سمیر میر و دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ستائیسویں بابرکت رات میں  سیگمنٹ “نعمتوں کی بہار” میں ایک سو ستائیس دبئی کے ریٹرن ٹکٹ تقسیم کیے گئے۔سیگمنٹ “عالم ٹائم” میں  عالمِ دین علامہ سید  مظفر حسن شاہ، مفتی محمد شاہد مدنی، ڈاکٹر فضل احمد، مفتی محمد اسحاق مدنی، علامہ محمد حسن مسعودی نے”شب قدر کی فضیلت”کے  موضوع پر گفتگوکی۔ سیگمنٹ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ میں الحاج صدیق اسماعیل، محمد راشد اعظم و دیگر ثناء خوانوں نے پیارے حبیب ﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیے۔

افطار نشریات :

27 ویں روز کی افطار نشریات “عشق رمضان” کا آغاز معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرمحمود احمد مدنی کی خوش الحان آواز میں تلاوتِ کلام اللہ   سے ہوا۔ سیگمنٹ “راہِ نیکی” میں”المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ”کے  بانی و سربراہ “حاجی حنیف طیب” سے خصوصی گفتگو کی۔ سیگمنٹ “ضیافت”میں شیف وردہ نے عید کے لیے مزیدار “شاہی چکن پلاؤ” بنانا سکھایا۔ شیف احتشام نے “پیش آن دی بیچ موکٹیل” کی منفرد  ترکیب  بتائی ۔ بیت بازی  کے مشہور سلسلہِ “عشقِ سخن” سیمی فائنل مقابلہ ہوا۔ جس میں شعرا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ایک خوش نصیب ٹیم نے فائنل  کے لیےجگہ بنائی۔ننھی بچی نے “کون کہتا ہے کہ مجھے ٹینشن نہیں ہوتی” کےمزاحیہ موضوع پر شاندار تقریر کی ۔

GLIMPSE: 27th IFTAR #ISHQRAMAZAN with #SahirLodhi 12 June 2018 Only On #TvOnePk.For news, videos, alerts and updates,…

Posted by ‎Ishq Ramazan – عشق رمضان‎ on Tuesday, June 12, 2018

سب سے بڑے تقریری مقابلے “اندازِ بیاں” کے فائنل  میں پانچ مقررین نے مختلف موضوعات پر تقاریر شاندارتقاریر پیش کی ۔ فائنل میں کانٹے دار اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔تمام  مقررین  نے زبردست گھن گرج کے ساتھ فائنل میں تقاریر کی۔ ایک خوش نصیب مقررہ انیقہ نہال نے فائنل جیت کر کار اپنے نام کرلی۔ دوسری پوزیشن پر آنے والے مقرر کو بائیک سمیت بے شمار انعامات سے نوازا گیا۔ تقریری مقابلے “اندازِ بیاں” میں حصہ لینے والے تمام مقررین کے لیے دبئی کے یٹرن ٹکٹس کا اعلان کیا گیا۔ شہر آفاق نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل، راشد اعظم حسن ایاز اور حسان بن خورشیدنے مختلف کلام پیش کیے۔علمائے کرام کی پُر نور محفل میں حاظرین نے اپنے مسائل کا حل جانا۔27ویں افطار کا اختتام رقت آمیز دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا۔

دی ساحر لودھی شو:

GLIMPSE: The Sahir Lodhi Show-Day 14, 12th June 2018 Only On #TvOnePk.For news, videos, alerts and updates, follow…

Posted by The Sahir Lodhi Show on Tuesday, June 12, 2018

ہر دلعزیز اینکر کی میزبانی میں جاری لیٹ نائٹ شو”دی ساحر لودھی شو” پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ “دی ساحر لودھی شو” کے مقبول ترین سیگمنٹ “آٹے دال کا بھاؤ” میں ایک  خوش نصیب نے قسمت آزما کر موٹر بائیک جیت لی ۔”دی ساحر لودھی شو”  میں اینکر نے لاتعداد دبئی کے ریٹرن ٹکٹس لوگوں میں تقسیم کیے۔  دیگرحاضرین نے  آسان سوالات کے جوابات دیکر موبائل فون سمیت دیگر بیش قیمت انعامات حاصل کیے۔

Advertisement