شوبز ستاروں کی عید ٹی وی ون کے ساتھ

عید الفطر کے دوسرے روز ’’ رنگ سجا ہے عیدکا‘‘ کے نام سے ٹی وی ون کی خصوصی نشریات کا آغاز صبح10 بجے کے زبردست پروگرام عید لاونج ود ساحر سے ہوا جس میں نامور اداکاروں نے شرکت کی۔ ساحر لودھی نے اپنے مخصوص انداز میں مہمانوں کا شکریہ دا کیا  اور اس کے بعد سیٹ پر موجود تمام ستاروں نے اپنی عید روٹین سے ناظرین کو آگاہ کیا اور مزید بھی دلچسپ گفتگو کی۔

بعد ازاں ٹی وی ون پربالی ووڈ کی بلاگ بسٹر فلم بجرنگی بھائی جان نشر ہوئی جس میں ایک پاکستانی بچی بھارت میں اپنے ماں سے بچھڑ جاتی ہے اور سلمان خان کرینہ کپور کے ساتھ ملکر اس کےماں باپ کو تلاش کرتا ہے۔ ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ پاکستان پہنچ جاتا ہے اور ہزار مشکلیں جھیلنے کے بعد بالآخر بچی اپنے ماں باپ تک پہنچ جاتی ہے۔

اس کے بعد پرائم ٹائم میں ناظرین کے پسندید ڈرامہ گلی میں چاند نکلا خصوصی طور پر نشرکیا گیا۔ جس کو ناظرین نے خوب سراہا۔عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ سے متعلق دلچسپ ٹیلی فلم ’’ عید لوڈشیڈنگ مبارک‘‘ بھی نشر ہوئی جس میں حماد فاروقی اور حنا الطاف نے ادکاری کے جوہر دکھائے۔

رات گئے ایک بار پھر عید کے سب سے زیادہ مقبول پروگرام جھل مل ستارے نشر ہوا جس میں میزبان احسن خان اور دیگر معروف مہمان اداکاروں نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر احسن نے خان نے گھگھی سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی امر خان کا دلچسپ انٹرویو بھی کیا جس میں ان سے انڈسٹری میں انٹری اور مشکلات سے متعلق سوالات کیے گئے۔

رات گئے جھل مل ستارے کا دوسرا دن اختتام پذیر ہوگیا لیکن میزبان احسن خان نے ناظرین کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ جھل مل ستارے عید کے تیسرے دن بھی نشر ہوگا۔