شب برات برکتوں اور رحمتوں والی رات

شب برات برکتوں اور رحمتوں والی رات

ماہِ شعبان کی پندرہویں رات کو شبِ برات کہا جاتا ہے، شب کے معنی ہیں رات ، براۃ کے معنیٰ ہیں نجات، اور شبِ برات کا معنیٰ ہے کہ گناہوں سے نجات کی رات، گناہوں سے نجات توبہ سے ہوتی ہے۔ یہ رات مسلمانوں کے لئے آہ و گریہ و زاری کی رات ہے، رب کریم سے تجدید عہد کی رات ہے، شیطانی خواہشات اور نفس کے خلاف جہاد کی رات ہے، یہ رات اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات ہے۔ اسی رات نیک اعمال کرنے کا عہد اور برائیوں سے دور رہنے کا عہد دل پر موجود گناہوں سے زنگ کو ختم کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔

مسلمان اس رات میں نوافل ادا کرتے،قبرستان میں اپنے پیاروں کی قبروں ہر حاضری دیتے ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے خاص دعائیں کرتے ہیں، اس رات کو “مغفرت کی رات” اور”رحمت کی رات” بھی کہا جاتا ہے۔

‏ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا

 شعبان کی پندرھویں شب عبادت میں بسر کرو اور دن کو روزہ رکھو، اس شب ہر گناہ بخش دیا جاتا ہے،بخشش طلب کرنے والوں کا،رزق طلب کرنے والوں کے رزق میں وسعت عطا کی جاتی ہے۔اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

https://www.facebook.com/IshqRamazan/

شب برات کے اس خصوصی موقع پر ٹی وی ون نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے باقاعدہ ٹرانسمشن “شب محفل توبہ” کا اہتمام کیا ہے۔جس کا آغاز آج شب 9 بجے سے کیا جائے گا،جو سحری کے اختتام تک جاری رہے گی۔ جس کی میزبانی معروف میزبان شبیر ابو طالب کرکرہے ہیں ۔ ٹرانسمشن میں ممتاز علمائے اکرام اور مذہبی اسکالر علامہ مظفر حسین شاہ،مفتی شاہد، علامہ عون نقوی ،ڈاکٹر فضل احمد ،مفتی غلام دستغیر ،مفتی اسحاق مدنی و دیگر کے اپنے بیانات کے ذریعے لوگوں تک اس رات کی فضلیت و آگاہی بیان کریں گے۔

ٹی وی ون کی جانب سے “شب محفل توبہ” میں 100 عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے۔

May 1, 2018 | 146 Views