بابو کو مل ہی گیا منی کا پتہ، لو اِن گلشن بہار کی گزشتہ قسط پر تبصرہ

بابو کو مل ہی گیا منی کا پتہ، لو اِن گلشن بہار کی گزشتہ قسط پر تبصرہ

December 7, 2017 | 164 Views

ٹی وی ون کا مزاحیہ ڈرامہ سیریل لو اِن گلشنِ بہار میں ان دنوں ٹریجڈی اور پریشان کن حالات کے باوجود اداکاروں  کے برجستہ جملوں اور دلکش انداز دیکھنے والوں کی پسندیدگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ڈرامہ سیریل لو اِن گلشنِ بہار کی رواں قسط میں بابو کو منی کی یاد ستائے رکھتی ہے، بابو کو منی کے ساتھ اپنے ناروا رویے کی بد صورتی کا افسوس بھی ہوتا ہے، شمیم کا منی کے خلاف غلط الفاط کے استعمال پر بابو غصے میں آ جاتا ہے، بدرالدین کو شک ہو جاتا ہے کہ منی کی گھر چھوڑنے کی وجہ رانو اور شمیم ہیں، اور بدرالدین معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔




منی کے غائب ہونے سے پریشان بابو، شنو اور پھپھو کو منی کی گمشدگی کی بات بتا دیتا ہے، شنو شکوہ کرتی ہے کہ بابو یہ بات اب تک کیوں چھپائے رکھی، بابو اپنی بیوی منی کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے اسی دوران اسے پتہ چلتا ہے کہ منی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور منی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

دوسری جانب نوشاد اپنے بے گھر ہونے کی سارا ملبہ ذیشان پر ڈالتے ہوئے دھمکی دیتا ہے کہ وہ اب بھی شنو کا سر پرست ہے اور ذیشان کو اُس کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گا، ادھر شنو بھی منی کی گمشدگی کی وجہ سے پریشان ہو جاتی ہے، پھپھو، رانو کو گھر واپس لے جانے کے لیے آتی لیکن شمیم بڑی مہارت سے پھپھو کو منع کر دیتی ہے کہ وہ ابھی رانو کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، کیا بابو ، منی کو منا کر گھر لانے میں کامیاب ہو سکے گا، منی کے گھر آنے کے بعد رانو کا در عمل کیا ہو گا یہ تو لو اِن گلشن بہار کی آئندہ کی قسط میں ہی معلوم ہوگا۔




تو دیکھنا نہ بھولیے لو اِن گلشن بہار ہر بدھ کی رات 9 بجے صرف ٹی وی ون پر۔

Advertisement