اصل وارث کا حصول کیا توڑ دے گا زیب النسا کی انا کو، دستارِ انا کی 39 ویں قسط پر تبصرہ

اصل وارث کا حصول کیا توڑ دے گا زیب النسا کی انا کو، دستارِ انا کی 39 ویں قسط پر تبصرہ

January 13, 2018 | 1432 Views

ڈرامہ سیریل دستارِ انا کی گزشتہ ہفتے کی قسط میں زیب النسا بیگم کو یہ پتہ چل جاتا ہے کہ مظفر نگر کا اصل وارث ہاشم خان کا بیٹا بھی اس دنیا میں موجود ہے، اپنے اصل وارث کے بارے میں جان کر زیب النسا بیگم حیران رہ جاتی ہے، ہاشم خان کے اصل وارث کے بارے میں جان ولید خان اور فرزانہ بیگم کو جائیداد اپنے ہاتھوں سے نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جس پر ولید خان بھی زیب النسا بیگم اور ولید خان کے درمیان تلخ کلامی ہوتی ہے اور نتیجہ دھمکی کی صورت سامنے آتا ہے۔

دستارِ انا کی رواں ہفتے کی قسط میں زیب النسا بیگم اپنے ملازم رحیم گل کو اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے ایک اور موقع دیتی ہے، رحیم گل اپنی مالکن زیب النسا بیگم کے بدلتے روپ سے حیران ہو جاتا ہے، دوسری جانب اے ایس پی ہمایوں زیب النسا بیگم کو ہاشم خان کی موت کی اصل وجہ بتا دیتا ہے کہ کس طرح ولید خان نے ہاشم خان کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لیے خراب گاؑڑی میں سوار کیا جس سے ہاشم خان کی موت واقع ہوئی۔

اس کے علاوہ رحیم گل، زیب النسا بیگم کا پیغام لے کر رفعت بیگم کے پاس آت ہے لیکن رفعت، زیب النسا سے ماہ نور کی واپسی تک ملنے سے انکار کر دیتی ہے، اسی دوران رحیم گل رفعت سے ہاشم خان کے بیٹے سے متعلق استفسار کرتا ہے اور رفعت سے ہاشم خان کے بیٹی کی موجودگی کے بارے میں جان کو خوش ہو جاتا ہے۔

ڈرامہ سیریل دستارِ انا کی روا ہفتے کی قسط کے دوسرے حصے میں پہلی بار عدیل اور عابد خان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آتے ہیں عدیل کی بہن ردا کو دھمکانے پر عدیل، عابد خان کی دھلائی کرتا ہے اور دھمکی دیتا ہے کہ اگر عابد خان نے دوبارہ اس کی بہن کو دھمکانے کی کوشش کی تو نتائج کا زمہ دار وہ خود ہوگا، عدیل کے ہاتھ میں بندوق دیکھ کر عابد خان کی ہوائیاں اڑ جاتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل دستارِ انا کی رواں قسط مین  میں رفعت بیگم کے بیٹا فرخ خان وطن واپس آ جاتا ہے، عدیل، فرخ سے مل کر بہت خوش ہوتا ہے، ادھر زیب النسا بیگم عدیل اور اس کے والد سلامت علی کو ملنے کے لیے بلاتی ہے، جہاں وہ عدیل کو باور کراتی ہے کہ وہ ماہ نور کے بدلے جو چاہے لے لے اور یہ علاقہ چھوڑ دے، لیکن عدیل زیب النسا بیگم کی ہر آفر کو ٹھکرا دیتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا زیب النسا اپنے پوتے کو حاصل کرنے کے لیے ماہ نور کو رفعت کے حوالے کر دے گی؟ کیا رفعت اپنی بیٹی ماہنور کو زیب النسا سے لینے میں کامیاب ہو جائے گی؟ یہ تو ڈرامہ کی آئندہ کی قسط میں ہی معلوم ہوگا۔
تو دیکھنا نہ بھولیے دستارِ انا ہر جمعہ کی رات 8 بجے صرف ٹی وی ون پر۔  

Advertisement