کیا آپ ماہر بیوٹیشن بننا چاہتی ہیں؟ اگر ہاں تو یہ چند ٹپس ضرور آزمائیں

میک اپ سے خود کو سنوارنا ہی خواتین کا شوق نہیں ہوتا بلکہ کچھ خواتین کو تو دوسروں کا میک اپ کرنے کا بھی شوق ہوتا ہے اور پھریہی شوق ایک دن بیوٹیشن کا روپ اختیار کرلیتا ہے۔  اسی طرح جن خواتین میں میک اپ کی درست پہنچان ہوتی ہے وہ زندگی کے کسی موڑ پر اپنے اس شوق کو تکمیل پہنچاتی ہیں اور پھر چھوٹی چھوٹی جگہوں پر کام کر کے ایک دن بڑے بیوٹی پارلر کی آنر بن جاتی ہیں۔ اگر آپ ماہر بیوٹیشن بننا چاہتی ہیں تو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی ٹپس بھی ہیں جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ میک اپ کی دنیا میں بہت ساری بیوٹیشنز کو پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔

Image result for makeup

میک اپ کی ٹریننگ کی اہم ٹپس

   سب سے پہلے تو جلد کی قسم کو اچھی طرح دیکھیں جس پر آپ میک اپ کرنے جا رہی ہیں۔

   میک اپ شخصیت کے مطابق کریں، جس کی جیسی شخصیت ہو اس کے مطابق اس کے ہئیر اسٹائل اور میک اپ کا انتخاب کریں۔

  میک اپ کے دوران اپنے ہاتھوں کو ہلکے انداز میں گھمائیے، بہت زیادہ زور سے ہاتھ چلانے سے جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Image result for makeup

  برائیڈل میک اپ سے انھیں بھرپور نیند لینے کا مشورہ دیں، اس سے چہرے کی جلد میں تنائو پیدا ہوتا ہے، اور میک ا پ مزید نکھر کر سامنے آتا ہے۔

   ساری توجہ چہرے پر ہی مرکوز نہ رکھیں بلکہ ہاتھ اور پیروں اور خاص طور پر ایڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔

 اگر موسم سرد ہو تو ڈارک میک اپ کا انتخاب کریں کیوں کہ سردیوں کے موسم میں جس طرح سرخ اور گلابی پھو ل کھلتے ہوئے اچھے لگتے ہیں، اسی طرح دلہن کا حسین میک اپ بھی موسم سرما کی وجہ سے مزید نکھنرے لگتا ہے۔

Related image

   ہئیر اسٹائل بناتےہوئے یا بالوں کو ڈائی کرتے وقت کیمیکل لگانے کے معاملے میں محتاط رہیں، ذرا سی بے احتیاطی بالوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

   گردن کی صفائی پر توجہ دیں، بہت سی بیوٹیشن سارا وقت چہرے کو حسین بنانے میں گزار دیتی ہیں اور جب دلہن یا ماڈل تیار ہوجاتی ہے تو اس کی گردن میں کمی محسوس ہوتی ہے جو اس وقت بہت زیادہ گراں گزرتی ہے۔

  میک اپ کے لیے ہمیشہ اچھی اور معیاری پروڈکٹس استعمال کریں، جس سے نہ تو جلد پر کسی قسم کا انفیکشن ہوتا ہے اور نہ ہی جلد کو کسی قسم کے نقصا ن کا سامنا ہوتا ہے۔

Related image

  جس جگہ میک اپ کیا جا رہا ہے وہاں لائٹس کا ضرور خیال رکھا جائے تاکہ میک اپ کا درست اندازہ ہوسکے۔

   میک اپ کے دوران گھریلو نسخے استعمال کرنے کی بجائے پروڈکٹس کے استعمال پر توجہ دیں۔

 چہرے پر ماسک لگانے کے بعد کوشش کریں کلائنٹ سے زیادہ بات نہ کریں، اس سے چہرے پر جھریوں کا امکان ہوتا ہے اور جلد ڈھیلی بھی پڑ سکتی ہے۔

  میک اپ کرتے ہوئے کمرے کا درجہ حرارت مناسب رکھیں،اگر گرمی محسوس ہو تو پنکھے یا اے سی کا فوراً سہارا لیں تاکہ میک ا پ بہنے سے بچ جائے۔

Related image