کیا آپ اپنی جلد کو خوبصورت اور حسین بنانا چاہتے ہیں؟ یہ تین فیس ماسک گھر پر بنائیں

کیا آپ اپنی جلد کو خوبصورت اور حسین بنانا چاہتے ہیں؟ یہ تین فیس ماسک گھر پر بنائیں

September 14, 2018 | 1224 Views

خوبصورت اور چمک دار جلد سب ہی خواتین کا خواب ہوتا ہے، خوبصورتی در حقیقت وہ مقنا طیس ہے جو سب کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔ ایسی خواتین جن کی جلد کھردری، پھیکی یا بے رونق ہوتی ہے ان کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے، تو پریشان نہ ہو ان ماسک کو استعمال کرکے باآسانی آپ اپنی جلد کو خوبصورت اور حسین بنا سکتے ہیں۔

ماسک جلد اور چہرے کے لیے بہت خاص ہوتا ہے، لیکن کون سا ماسک جلد کو چمک دار بناتا ہے، کون سا جلد میں تناؤ پیدا کرتا ہے، کس ماسک سے چہرہ ترو تازہ دکھائی دیتا ہے یہ بات جاننے کی ضرورت ہے۔جلد کو چمک دار بنانے کے لیے کچھ ماسک بہت خاص ہوتے ہیں ، جن کو خود تیار کر کے حسن کی دوڑ میں سب سے آگے رہا جاسکتا ہے۔

چاول کے آٹے کا ماسک
چاول کا آٹا، کوکونٹ مِلک اور ٹماٹر کا پیسٹ ،تینوں چیزوں کو برابردو دو چمچے لے کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں ۔اس ماسک کو پندرہ منٹ کے لیے چہرے پہ لگا رہنے دیں ۔ہلکے ہاتھوں سے چہرے پہ مساج کرکے اس ماسک کو اتار لیں اور چہرہ دھو کے اچھا سا موائسچرائزر لگا ئیں ۔پھر دیکھیں جلد ایسی چمک دار ہوجائے گی کہ دیکھنے والوں کو ایک نظر بھی کم پڑ جائے گی۔


کیلے کا ماسک
کیلے کا یہ ماسک جلد کوصحت مند بناکر قدرتی چمک فراہم کرتا ہے۔ یہ ماسک ہر طرح کی جلد پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔ آدھا کیلا پیالے میں ڈال کر میش کر لیں ۔ اس میں ایک کھانے کا چمچ کینو کا رس اور ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ یہ پیسٹ چہرے پر 15منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔ نیم گرم پانی سے دھو کر موائسچرائزر لگا لیں۔جلد میں قدرتی چمک پیدا ہوجائے گی۔

Related image

شہد اور بادام کا ماسک

شہد اور بادام جلد کے لیے بہت مفید ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں میک اپ یا جلد کے حوالے سے تیار کی جانے والی مصنوعات میں شہد اور بادام کا خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک کھانے کا چمچ دودھ کا پاوٗڈر لیں اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور لیموں کا جوس ملائیں اور آدھا چمچ بادام کا تیل ملا کر مکس کر لیں ۔ ماسک تیارہو جائے تو 10 سے 15 منٹ تک چہرے پر لگائیں ۔ بہترین نتائج کے لیے روزانہ استعمال کریں ۔ جلد موتیوں کی طرح چمک اٹھے گی۔

Image result for Almond and honey face mask

Advertisement