کلونجی میں چھپاہے جلد اور بالوں کی خوبصورتی کا راز

کلونجی میں چھپاہے جلد اور بالوں کی خوبصورتی کا راز

February 5, 2019 | 1525 Views

کلونجی اس کے بیج اور اس کا تیل اپنے اندر جتنی شفا رکھتے ہیں شاید ہی کوئی پھل، جڑی بوٹی یا اور کسی شے میں اتنے فوائد پائے جاتے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے’’کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفا ہے‘‘۔ کھانوں میں ذائقے کو پرلطف بنانے کے علاوہ کلونجی کے یہ سیاہ دانے انسانی صحت، جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید مانے جاتے ہیں۔

اگر آپ جلد کو تروتازہ اور اپنے بالوں کو گھنا اور چمک دار دیکھنا چاہتی ہیں تو کلونجی کے بیجوں اور اس کے تیل سے فائدہ حاصل کریں، کلونجی کے تیل اور بیج مختلف طریقوں سے استعمال کیے جاتے ہیں جو جلد اور سر کے بالوں کے لیے بہت مفید ہیں۔

Related image

کلونجی میں پائے جانے والے اجزا

کلونجی میں وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاپائے جاتے ہیں۔
کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس، فولاد اور کاربو ہائڈریٹ بھی پائے جاتے ہیں۔

کلونجی چہرے کی جلد کے لیے مفید

کلونجی کھانے سے بدن اور چہرے کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔
وہ لوگ جن کے بدن یا چہرے پر تل نکل آئے ہوں وہ پابندی سے کلونجی کا تیل استعمال کریں تو چہرے کے تل ختم ہوسکتے ہیں۔
جلد پر ہونے والی خارش پر اگر کلونجی کا تیل لگایا جائے تو خارش بھی ختم ہوجاتی ہے اور جلد بھی سرخ نہیں ہوتی۔
کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں ملا کر چہرے پر لیپ کی صورت میں لگانے سے چہرہ صاف ہوجاتا ہے۔

Image result for kalonji use in skin

کلونجی بالوں کے لیے مفید

بالوں کو لمبا، گھنا اور چمک دار رکھنے کے لیے لیموں کے عرق کی سر میں مالش کریں، کچھ دیر کے بعد معیاری شیمپو سے بالوں کو صاف کرلیں، اس کے بعد سر پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں، بال آپ کی مرضی کےمطابق حسین ہوجائیں گے۔

بالو ں کا گرنا : نیبو کے عرق سے سر کی اچھی طرح مالش کریں۔ منٹ کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو کراچھی طرح خشک کریں۔ پھر پورے سر پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں۔ ایک ہفتہ تک روزانہ کے علاج سے بالوں کا گرنا بند ہوجاتا ہے۔

Related image

کلونجی کے تیل میں زیتون کا تیل اور مہندی کا سفوف ملا کر اچھی طرح گرم کرلیں، ٹھنڈا ہونے پر اس تیل کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں، بال گرنے کا عمل رک جائے گا اور بالوں کی نشوونما شروع ہوجائے گی۔

Advertisement