ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی: کسی کی خاطر اپنی محبت کی قربانی دینا کوئی مذاق نہیں۔۔۔

ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی: کسی کی خاطر اپنی محبت کی قربانی دینا کوئی مذاق نہیں۔۔۔

November 8, 2018 | 245 Views

سچا دوست وہی ہوتا ہے جو اپنے دوست کے مشکل وقت میں اس ہم پلہ کھڑا رہے ۔آج کل کے اس دور میں ایک سچا دوست ملنا تو جیسے ناممکن سی بات ہوچکی ہے۔ کیوں کہ اب  لوگ دوستی صرف مفادات کی خاطر کرتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی میں نبیل نے ثنا سے دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ دوستی کی خاطر اپنی محبت کو قربان میں ایک منٹ بھی نہیں لگایا اور ثنا کی عدنان سے شادی کے لے آواز بلند کردی۔

زیبا کے غصہ کرنے کے بعد عدنان تو جیسے امید ہی چھوڑ بیٹھا تھا کہ اب اس کی اور ثنا کی شادی ہو پائے گی۔ لیکن عین اس وقت ثنا نبیل کو مدد کرنے کا کہتی ہے اور نبیل اپنے والد سے عدنان اور ثنا کے رشتے کی بات کرتاہے۔  شرجیل صاحب زیبا کو منانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں وہ سرخرو ہوتے ہیں۔  ثنا عدنان کے ساتھ رشتہ ہونے پر پھولے نہیں سماتی۔

نبیل ثنا اور عدنان کو ملوانے کے بعد ایک بار پھر اسپین روانہ ہوجاتا ہے۔ عدنان نبیل کا بہت مشکور ہوتا ہے کہ اس نے ثنا کی خاطر اتنی بڑی قربانی دی۔ دوسری جانب شرجیل صاحب عدنان اور ثنا کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے ایک سازش کرتے ہیں اور عدنان کی کو مروانےکی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

کیا  شرجیل صاحب کی عدنان کے خلاف  سازش کامیاب ہو پائے گی؟ کیا عدنان اور ثنا کی شادی ہو پائے گی؟ جاننے کے لیے دیکھیں ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی صرف ٹی وی ون پرْ۔

Advertisement