ڈرامہ سیریل ”کسک رہے گی“ کی پہلی قسط نے نشر ہوتے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

دولت کے نشے میں دھت ہوکر انسان اپنے قریبی رشتوں کو اتنی بری طرح ٹھیس پہنچاتا ہے کہ جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہےسوائے خود کے سائے کے اسے کچھ نظر نہیں آتا۔ٹی وی ون کا نیا ڈرامہ سیریل ”کسک رہے گی“ بھی معاشرے کی ایسی ہی کہانی کی عکاسی کرتاہے۔  ڈرامہ سیریل ”کسک رہے گی“ کی پہلی قسط نے نشر ہوتے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی: زیبا ثنا اور عدنان کی شادی کے راضی ہو جائے گی؟

ڈرامہ سیریل ”کسک رہے گی“ پہلی قسط کے آغاز میں ہی دانیال اپنی چاند جیسی بیوی کو بری طرح ڈانٹ دیتاہے ہالانکہ اس بیچاری کا کوئی قصور بھی نہیں ہوتا ، لیکن پھر بھی دانیال کے غصہ کا شکار ہوجاتی ہے۔ رابعہ  جو ایک بہت سے صابر شاکر بیوی ہوتی ہے وہ دانیال کی ہر بات کو بڑے خوش اسلوبی کے ساتھ پی جاتی ہے ۔ دانیال رابعہ کی خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے۔

دانیا ل رابعہ کولیکر ایک دوست کی شادی کی سالگرہ میں جاتا ہے اور واپس آتے  رابعہ کو ایسی کھری کھری سنادیتا ہے کہ جس سے رابعہ رونے لگ جاتی ہے اور دانیال کی والدہ رابعہ کو یوں روتا دیکھ کر دانیال سے اس کے رونے کی وجہ پوچھتی ہیں ۔ناصرہ بیگم اپنے بیٹے دانیال کو  سمجھاتی ہیں کہ بیوی فخر کے ساتھ دوستوں میں لیکر جانے کے لیے نہیں ہوتی بلکہ گھر کی عزت ہوتی ہیں ۔ لیکن دانیال اپنی ماں کی کسی بات پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہوتا۔

ضرور پڑھیں: اقلیتی برادری نے زیادتیوں کے باوجود ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی، ڈرامہ سیریل مریم پریرا

فصیح کی پروموشن ہوجاتی ہے اور وہ اپنے لیے گھر کا بندوبست کرنے کی بات کرتا ہے تو ناصری بیگم اسے اس اقدام سے باز رہنے کا کہہ دیتی ہیں ، یہ سنتے ہی دانیال کے  تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے۔دوسری جانب ایمان اس انتظار میں ہے اس کی شادی ایک شہزادے سے ہو جو بڑی سی گاڑی میں اسے لینے آئے ۔

کیا ایمان کے خوابوں کا شہزادہ اسے بیاہ کر لے جائے گا؟ کیا دانیال رابعہ کو دل اپنی بیوی تسلیم کرے گا؟ یہ سب جاننے کے لیے دیکھیں ڈرامہ سیریل ”کسک رہے گی“، ہر جمعہ کی رات 8:00 بجے صرف ٹی وی ون پر۔