ڈرامہ سیریل کسک رہے گی: کیا فصیح ایمان کو اپنے ساتھ رکھے گا یا طلاق دے گا؟

ڈرامہ سیریل کسک رہے گی: کیا فصیح ایمان کو اپنے ساتھ رکھے گا یا طلاق دے گا؟

January 11, 2019 | 258 Views

انسان جب خود غرضی پر اتر آئے تو پھر رشتوں کا تقدس بھی پیروں روندھنے میں  دیر نہیں لگاتا۔ ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل کسک رہے گی کی نئی نشر ہونے والی قسط میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی کہ جب دانیال ایمان کی محبت میں چور ہو کر  اپنی ماں سے ایمان کے ساتھ شادی کی بات کرتا ہے۔

ناصرہ بیگم دانیال کی ایمان سے شادی والی بات سن کر  ان کے پیروں تلے زمین نکل جاتی ہے۔  ناصرہ بیگم اسے سمجھانے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں کہ یہ شادی تمہیں کبھی خوشی نہیں دے سکے گی۔ دانیال اپنی ماں کی کوئی بھی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہوتا اور اپنا فیصلہ صادر کرتا ہے کہ وہ ایمان سے شادی کرکے رہے گا چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ اس تمام معاملے میں  رابعہ بے بسی کی تصویر بنی ہوتی ہے ۔

دانیال اور ایمان دونوں ایک نئی زندگی گزارنے کی پلاننگ میں مصروف ہوتے ہیں۔  اسی اثنا میں  فصیح ایمان کو فون کرتا ہے اور  ایمان غصہ میں اس کا فون کاٹ دیتی ہے۔  ناصرہ بیگم  رابعہ کو حوصلہ دیتی ہیں کہ وہ  پریشان نہ ہو میں تمہارے ساتھ  کوئی بھی  ناانصافی برداشت نہیں کروں گی۔

دانیال اور ایمان رات گئے واپس گھر لوٹتے ہیں اور   ان  دونوں کا سامنا فصیح سے ہوتا ہے، ایمان کا ہاتھ تھامے دانیال کو دیکھ کر فصیح اپنے حواس پر  قابو نہیں رکھ پاتا ۔ دانیال اور فصیح میں شدید تلخ کلامی ہوجاتی ہے۔  فصیح ایمان کے گھر والوں کو فون کر کے ان کی بیٹی کے کارناموں سے آگاہ کرتا ہے۔  ایمان کے ابو ناصرہ بیگم کے سامنے نہایت شرمندگی کے عالم میں معافی مانگتا ہے۔

Advertisement