ڈرامہ سیریل کسک رہے گی: بیوی سے انتقام کہیں شوہر کو بھاری نہ پڑجائے؟

ڈرامہ سیریل کسک رہے گی: بیوی سے انتقام کہیں شوہر کو بھاری نہ پڑجائے؟

January 4, 2019 | 408 Views

برائی کے راستے پر چل کر اچھا کام کرنا اور پھر اس کو دنیا کے سامنے ایسے پیش کرنا کہ وہ کچھ غلط نہیں کر رہے تو ایسے کم عقل لوگ اکثر اوقات  سوائے پچھتانے کے اور کچھ نہیں کرتے کہ اے! کاش ہم نے ایسا نہ کیا ہوتا، ڈرامہ سیریل کسک رہے گی  کی 11 ویں قسط نشر ہوئی ، اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس نے شروع سے ہی ناظرین کو  اپنے سحر میں مکمل طور پر جکڑ لیا ہے۔

ڈرامہ کی نئی قسط کا آغاز  رابعہ کادانیال اور ایمان کو ایک ساتھ دیکھنے کے بعد گھر واپسی پر ہوتا ہے۔  رابعہ کے گھر میں داخل ہوتے ہی ناصرہ بیگم اس کے اداس چہرے کی اداسی بھانپ جاتی ہیں اور اس سے اداسی کی وجہ دریافت کرتی ہیں لیکن رابعہ انہیں کچھ نہیں بتاتی۔  البتہ  ایمان کے گھر واپس آنے کے بعد  رابعہ ایمان کے آگے ہاتھ جوڑتی ہے کہ وہ اپنا اور میرا گھر برباد نہ کرے۔  لیکن ایمان صاف انکار کر دیتی ہے کہ وہ دانیال سے ہر صورت نکاح کرکے رہے گی۔

رابعہ شادی کی سالگرہ منانے کے لیے اور دانیال کو خوش کرنے کی خاطر اس کے لیے تحائف لیکر آتی ہے لیکن  دانیال اس کے لائے ہوئے سامان کو پیروں تلے روندکر چلاجاتا ہے۔  دانیال اور ایمان کی ملاقاتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور رابعہ یہ دیکھ کر اندر ہی اندر کڑہتی رہتی ہے۔  دانیال رابعہ کو  اپنے پیروں کی نوک پر رکھتا ہے اور اسے یہ باور کروا دیتا ہے کہ اس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔.

ایمان فصیح سے بات کرنے کے لیے پر تول رہی ہوتی ہے اور فصیح رات کو گھر میں دیر سے لوٹتا ہے۔  ایمان اس سے بات کرنا چاہتی ہے لیکن فصیح اس کی کوئی بات نہیں سنتا اور خاموشی سے سو جاتا ہے۔  دوسری جانب رابعہ دانیال کے آگے بھی ہاتھ جوڑتی ہے کہ کم سے کم صارم کا ہی خیال کرلیں ، لیکن دانیال کی آنکھوں پر ایمان کی محبت کی ایسی پٹی بندھی ہوتی ہے کہ اسے اس کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا ہوتا۔

Advertisement