ڈرامہ سیریل وفالازم تو نہیں کی پہلی قسط نشر، ناضرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی

ڈرامہ سیریل وفالازم تو نہیں کی پہلی قسط نشر، ناضرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی

March 6, 2019 | 557 Views

ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل  اور نولکھا کے سحر انگیز اختتام کے بعد  ٹی وی ون اپنے ناضرین کے لیے لیکر آیا ایک اور نیا ڈرامہ سیریل وفا لازم تو نہیں۔  اس ڈرامہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں سمیت کچھ نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملیں۔ ٹی وی ون کا ہمیشہ سے خاصہ رہاہے کہ وہ اپنے چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں روشناس کراتاہے۔

ڈرامہ سیریل وفا لازم تو نہیں میں  لیجنڈ اداکار فردوس جمال جلوہ گر ہوں گے۔ ان کے علاوہ  تجربہ کار فیصل رحمان (فتح)، فرح ندیم(انیسہ)، صوفیہ مرزا(مہوش)، حماد فاروقی(عاشر)،کنزہ ہاشمی(سارہ) ، حرا جمال (ہالہ)اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ڈرامہ سیریل وفا لازم تو نہیں کی پہلی قسط نشر کی گئی جس میں  سارہ اپنی بھائی نومی پر شدید برہم ہوتی ہے کہ وہ اسے روز آفس پہنچنے میں دیر کروا دیتا ہے۔ سارہ آفس کے لیے گھر سے نکلتی ہے اور راستے میں ایک جگہ ٹریفک جام میں   گاڑی پھنس جاتی ہے ۔ سارہ غصہ کے عالم میں  گاڑی سےباہر جاتی ہے اور وہاں فتح کی گاڑی ہوتی ہے۔ سارہ اپنا تمام غصہ فتح پر نکالتی ہے۔ آفس پہنچنے کے بعد فتح بھی وہیں آجاتا ہے اور سارہ اسے وہاں دیکھ شرمندہ ہو جاتی ہے۔

 سارہ کی امی کو اس کی شادی کی فکر لاحق ہو جاتی ہے کہ اب جلد سے جلد وہ اس کی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جائیں اور اسی سلسلے میں وہ اس کے ابو سے بات کرتی ہیں جس کے جواب میں اس کے والد اسے کہتے ہیں کہ  ابھی کچھ عرصہ اسے یہی رہنے دو پھر کر لیں گے شادی ،دوسری عاشر کی بہن مہوش اور اس کی ماں انیسہ اس کے کے لیے لڑکی دیکھنے جاتے ہیں۔ مہوش اسے بتاتی ہے کہ وہ اکلوتی لڑکی ہے اور ان کی جائیداد بھی بہت زیادہ ہے۔ عاشر مہوش کو صاف کہہ دیتا ہے کہ شادی اس نے کرنی لہٰذا وہ اپنی مرضی سے کرے گا۔

فاتح  کو سارہ پہلی ہی نظر میں پسند آجاتی ہے اور وہ  اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور ہو جاتاہے۔  اگلے روز  سارہ کسی عزیز کی شادی میں جاتی ہےاور وہاں عاشر پہلے سے موجود ہوتا ہے، عاشر کو دیکھتے ساتھ ہی پسند کر بیٹھتا ہے۔

کیا فاتح سارہ کو  حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر گزرے گا؟ کیا عاشر سارہ کے دل میں جگہ بنا پائے گا؟

Advertisement