ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا ممتاز تحریم کی خاطر نولکھا واپس کرے گی؟

ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا ممتاز تحریم کی خاطر نولکھا واپس کرے گی؟

January 9, 2019 | 1142 Views

آج کل کے دور میں پیار محبت وہ نہیں رہا جو آج سے کچھ عرصہ قبل تک ہوا کرتا تھا۔  اب تو محبت بھی صرف مفاد پرستی تک محدود ہوگئی ہے اگر کسی کو کسی سے مفاد ہوگا تو وہ اس کے سامنے بچھ جائے گا اور پھر ایسے رفو چکر ہوگا کہ پیچھے مڑکر نہیں دیکھے گا۔ ڈرامہ سیریل نولکھا میں بھی محبت کی ایک ایسی ہی کہانی کو فلمایا گیا ہے جس میں  نولکھا حاصل کرنے کی خاطر ماں جیسا رشتہ بھی  اپنی ساکھ کھو بیٹھتا ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا تحریم زین علی کے ساتھ مصالحت کرنے پر راضی ہو جائے گی؟

نولکھا کی  قسط نمبر 23 کا آغاز  تحریم اور اس کے آفس کے ایک کولیگ کی ملاقات سے ہوتاہے۔  تحریم اس کا اپنی جانب بڑھتا ہوارجحان دیکھ کر نہایت ہی حیران ہوتی ہے۔  وہ تحریم  کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتاہےجسے تحریم فوراً قبول کرلیتی ہے۔دوسری جانب شفق ایک بار پھر نورجہاں پر برہم ہوتی ہے کہ اسے نولکھا نہیں چاہیئے، شفق تحریم کو واپس حویلی لیکر آنے اور اسے منانے کی کوشش میں مصروف عمل ہوتی ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا شفق ایک بار پھر حویلی کو وارث دے پائے گی؟

شفق  حویلی کو آخر کار وارث دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ زین علی اور اکبر علی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا ہے ساتھ ہی نورجہاں بھی خوشی سے نہال ہوتی ہے۔ تحریم اور حماد کے درمیان قربتیں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہوتی ہیں۔ حماد کسی کہ کسی بھانے سے  تحریم کے قریب رہنے کی پوری کوشش کر رہا ہوتاہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا زین علی تحریم سے نولکھا واپس لے پائے گا؟

انور علی ایک بار پھر نئی چال چلتا ہے اور قرۃ العین کو فوراً حویلی آکر  شفق اور  زین علی کو بیٹے کی مبارکباد دینے کے لیے کہتاہے۔  روحیل پہلے پہل تو انکار کر تاہے لیکن قرۃ العین کے اصرار پر حویلی جانے کے لیے راضی ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب سجاد اب اپنی بیٹی تحریم کا فیصلہ چاہتا ہے اور وہ ممتاز کو دوٹوک الفاظوں میں کہہ دیتا ہے کہ نولکھا واپس کرو اور تحریم کا طلاق نامہ منگواؤ۔

Advertisement