ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا زین تحریم کو حویلی میں واپس لانے میں کامیاب ہو پائے گا؟

ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل نولکھا کی  قسط نمبر 26 آن ایئر کی گئی ، ڈرامہ کے آغاز میں ممتاز بیگم  زین علی اور شفق کے بیٹے کی عیادت کے لیے آتی ہیں ۔ اکبر علی، ممتاز اور انور علی ایک ساتھ بیٹھتے ہیں اور جائیداد کے بٹوارے متعلق گفتوشنید ہوتی ہے۔  ممتاز کسی بھی انور علی کو نیچا دکھانے کی منصوبہ بندی کر بیٹھتی ہیں۔  تحریم کی دوست ایک بار پھر اسے حماد کی جانب اشارہ کرتی ہے  کہ وہ ایک نہایت ہی سلجھا ہوا لڑکا ہے تمہیں خوش رکھے گا۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا تحریم زین کو چھوڑ کر حماد کا ہاتھ تھامے گی؟

 حماد  تحریم کو فون کرکے  ملاقات کے لیے کہتا ہے جس پر تحریم راضی ہو جاتی ہے۔ حماد تحریم سے باتوں باتوں میں کہہ دیتا ہے کہ اب تمہیں فیصلہ کر لینا چاہیئے کہ آئندہ کیا کرنا ہے اگر تو زین کے پاس واپس جانا  ہے تو اس سے بڑھ کر اور خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے ، تحریم حماد کو مخاطب کرکے کہتی ہے کہ میں فل وقت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی لہٰذا سوچنے کے لیے وقر درکار ہے۔  تحریم شفق کو فون کرتی ہے اور اس سے نائل کی طبیعت کے بارے میں دریافت کرتی ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: شفق کو ایک بار پھر تکلیف اور کرب کا سامنا… مگر کیوں؟؟

زین تحریم کے دور ہوجانے کا ملبہ شفق پر ڈال دیتاہے اور شفق بیچاری خاموشی سے اس کی تمام باتیں  سن لیتی ہے۔  شفق زین کو سمجھانے کی کوشش کرتی ہے کہ جو کچھ ہوا  اس میں میرا کوئی قصور نہیں تھا میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میں آپ کے اورتحریم کے بیچ کو خلش پیدا کروں ۔ شفق زین کو  مخاطب کرکے کہتی ہے کہ  تحریم کو صرف اور صرف نولکھا سے محبت تھی سو وہ اس نے حاصل کرلیا۔ زین شفق کی اس بات کے جواب میں نفی میں سر ہلا دیتا ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا ممتاز تحریم کی خاطر نولکھا واپس کرے گی؟ۘ