ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا تحریم زین کو چھوڑ کر حماد کا ہاتھ تھامے گی؟

ہمارے معاشرے میں اکثر  ساس بہو کے جھگڑوں کے قصے سننے کو ملتے رہتے ہیں، اب کہیں ساس اچھی ہے تو کہیں  بہو۔۔۔ لیکن  اس کے برعکس ایسے گھرانے بھی دیکھنے میں آتے ہیں کہ جہاں  بہو کو بیٹی جیسی عزت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈرامہ سیریل نولکھا میں  قرۃ العین کو ممتاز اپنی بہو بنا کر لائیں مگر قرۃ العین تو ممتاز کے لیے  آستین کا سانپ ہی بن گئی اور انہیں کے بیٹے کو ان سے جدا کر دیا۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: شفق کو ایک بار پھر تکلیف اور کرب کا سامنا… مگر کیوں؟؟

تحریم کو اس کی دوست سمجھاتی ہے کہ وہ زین سے علیحدگی اختیار کرے اور  زندگی کی گاڑی کو آگے بڑھائے۔ تحریم حماد کی شادی والی بات سے خفا ہوتی ہے، مگر اس کی دوست اسے کہتی ہے کہ زین علی ایک خود غرض انسان ہے اور اس کے لیے تم اپنی زندگی کیونکر خراب کر رہی ہو۔ تم زین علی سے طلاق لو اور حماد سے شادی کر لو۔

ممتاز اکبر علی کو فون کرتی ہے اور اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کرتی ہے۔ اکبر علی  ایک بار پھر ممتاز سے نولکھا کے بارے میں سوال کرتاہے ۔ ممتاز نولکھا سے متعلق سوال کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے پاتی اور فون بند کر دیتی ہے۔  زین علی کے بیٹے کی اچانک طبیعت خراب ہونے اسے ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے کہاں ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ بچے کے دل میں  پیدائشی نقص ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا ممتاز تحریم کی خاطر نولکھا واپس کرے گی؟

شفق بیٹے کے کی بیماری کے بارے میں سن کر شدید صدمے سے دوچارہوجاتی ہے۔  انور علی  شفق کے سر اپنا شفقت بھرا ہاتھ رکھتا ہے ،  اور اس کے سامنے اپنی غلطیوں کی پردہ پوشیاں کرتا ہے۔  دوسری جانب تحریم کو حماد سمجھاتا ہےکہ وہ زین علی سے اپنے رشتے کے بارے میں بات کرے ، تحریم  جواب میں کہتی ہے کہ اسے اس سے کوئی بات نہیں کرنی۔۔۔۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا تحریم زین علی کے ساتھ مصالحت کرنے پر راضی ہو جائے گی؟

کیا تحریم  زین کو چھوڑ کر حماد کا ہاتھ تھامے گی؟ کیا حویلی کے وارث کو نئی زندگی مل پائے گی ؟ مزید جاننے کے لیے دیکھیں ڈرامہ سیریل نولکھا ، ہر منگل کی رات 8:00 بجے صرف ٹی وی ون پر۔