ڈرامہ سیریل نولکھا: شفق کو ایک بار پھر تکلیف اور کرب کا سامنا… مگر کیوں؟؟

ٹی وی ون پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل نولکھا کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔  ڈرامہ سیریل نولکھا نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔  نولکھا کی  24 ویں قسط نشر کی گئی جس کے آغاز میں قرۃ العین زین اور شفق کے ان کے بیٹے کی مبارک باد دینے آتی ہے۔  شفق کو تحریم فون کر کے   بیٹے کی مبارک باد دیتی ہے اور فون بند کر دیتی ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا ممتاز تحریم کی خاطر نولکھا واپس کرے گی؟

 نورجہاں کو ایک بار پھر سے ابال اٹھتا ہے کہ نولکھا واپس حویلی آجانا چاہیئے ۔ نورجہاں زین علی کو کہتی ہے کہ اب نولکھا پر صرف اور صرف شفق کا حق ہے۔  تحریم اور حماد میں دوستی مزید گہری ہوتی جارہی ہےاور حماد تحریم کے ساتھ وقت بتانے کو کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا تحریم زین علی کے ساتھ مصالحت کرنے پر راضی ہو جائے گی؟

حماد تحریم کو شادی کرنے کے لیے کہتاجس پر تحریم غصہ میں آجاتی ہے اور  حماد کو کھری کھری سنادیتی ہے۔  زین علی اور اکبر علی مل کر  انور علی کے خلاف جائیداد ہتھیانے کا کیس کر دیتے ہیں۔ انور علی اپنی تمام جائیداد   اپنی اکلوتی بیٹی قرۃ العین کے نام کر دیتا ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل نولکھا: کیا شفق ایک بار پھر حویلی کو وارث دے پائے گی؟

ممتاز کو اس بات کی خبر لگتی ہے کہ  بڑے بھائی صاحب کے تمام جائیداد قرۃ العین کے نام کردی ہے تو وہ  سراپا احتجاج ہوتی ہیں کہ آخر بھائی صاحب چاہتے کیا ہیں۔  دوسری جانب  شفق زین علی کو صاف انکار کر دیتی ہے کہ  وہ  تحریم کو واپس لانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں اپنے فیصلے پر پچھتانا پڑے ۔۔۔