ڈرامہ سیریل مریم پریرا: کیا مریم پریرا علی کی شادی پھول بی بی سے کروائے گی؟

نکاح نہ صرف دو لوگوں کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے بلکہ دو خاندانوں کو اک دوسرے کے قریب لیکر آتا ہے۔ ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل  مریم پریرا  کی قسط نمبر16 نشر کی گئی جس میں  علی اور مریم نکاح کے بندھن میں بندھ گئے،  اور دونوں نے خوش اسلوبی کے ساتھ  ایک دوسرے کو اپنا اپنا شریک حیات چن لیا۔ علی مریم کے ساتھ نکاح ہونے پر پھولے نہیں سماتا ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل مریم پریرا: کیا مریم پریرا علی سے شادی کے لیے رضامند ہوگی؟

گزشتہ قسط میں ہونے  والے   مسائل کے پیش نظر    علی مریم  کو نکاح کی آفر کرتا ہے جسے وہ قبول کرتی ہے،دوسری جانب  حاکم خان اس سوچ میں ہوتا ہے کہ مولوی صاحب علی اور مریم کے نکاح  کو منع کر دے گا۔ علی مولوی صاحب سے سوال کرتا ہے کہ کیا دین ِ اسلام میں اہل کتاب کے ساتھ شادی کرنا جائز ہے؟ جس کے نتیجے میں  مولوی صاحب  ہاں میں سر ہلاتے ہیں ۔ نکاح کے بعد  علی مریم کا ہر موقع پر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل مریم پریرا: دولت کے چکر میں کہیں بیٹا ہاتھ سے نہ نکل جائے؟

علی کی ماں  مریم کو بلاکر اسے یہ بتاتی ہیں کہ پھول بی بی علی کے نام سے منسوب ہے ، اور یہ بات سن کر مریم پریشان ہو جاتی ہے۔ دوسری طرف  سفیان بھی بیرون ملک سے واپس آجاتا ہے ۔ گھر پہنچنے پر اسے معلوم ہوتا ہے کہ  اس کی ماں اس کی شادی کا غم لگائے بیمار پڑی ہیں۔ مریم پھول بی بی کے ساتھ گھلنے ملنے کی کوشش کرتی ہے اور اس کی یہ پہلی ہی کاوش اس کے گلے پڑ جاتی ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل مریم پریرا:کیا پیٹر جینی کو دل سے قبول کر لے گا؟

مریم پھول بی بی کے لیے  جوس لیکر جاتی ہے جسے پھول بی بی  زہر ملا سمجھ کر گلاس پٹخ دیتی ہے۔  پھول بی بی شور مچادیتی ہے کہ  مریم پریرا  نے مجھے زہر دیکر مارنے کی کوشش کی ،  مریم دہائیاں دیتی رہ جاتی ہے  مگر اس کی  بات پر سوائے علی کے کوئی اور یقین نہیں کرتا۔  اگلے روز اس جوس کی رپورٹ آجاتی ہے  ، جسے دیکھ کر علی کے سامنے حاکم علی خان شرمندہ ہو جاتا ہے۔