ڈرامہ سیریل مریم پریرا: کیا محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے؟

ڈرامہ سیریل مریم پریرا: کیا محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے؟

February 27, 2019 | 888 Views

ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل  مریم پریرا کی  ہر نئی قسط میں  ایک نیا  اور ایسا ٹوئسٹنگ  موڑ آرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈرامہ سیریل مریم پریرا کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔نئی نشر ہونے والی قسط میں حاکم خان کے حکم  پر علی  مریم پریرا اور پھول بی بی کے ہمراہ گاؤں کی حویلی پہنچ جاتا ہے۔ مریم علی کو اپنے آپ سے دور کرنے کی بے حد کوشش کرتی ہے مگر  علی کی تمام تر محبتوں کا محور صرف ایک ہی چہرہ ہوتا ہے اور وہ مریم کا ہی ہے۔ پھول بی بی چاہ کر بھی علی کے دل میں جگہ حاصل نہیں کر پاتی۔

دوسری جانب مریم کے گاؤں پہنچتے ہی   حاکم خان اور صادق خان  منصوبہ کے مطابق کرسچن کالونی پر دھاوا بول دیتے ہیں ۔ کالونی کے لوگ صادق خان کے ہاتھ میں قانونی کاغذات دیکھ کر سٹپٹا جاتے ہیں مگر طاقتور کے آگے کمزور کی کہاں چلتی ہے۔ مریم کی دوست حفصہ  اپنے بھائی سفیان کے سامنے اس کی حمایت کرتی ہے جس پر سفیان اس پر سخت برہم ہو جاتا ہے۔ مارتھا مریم کو  یہ خبر سناتی ہیں کہ کرسچن کالونی پر  خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

مریم یہ خبر سنتے  ہی شہر جانے کے لیے دوڑتی ہے مگر حاکم خان کے حکم کے بغیر وہ حویلی سے باہر قدم نہیں رکھ سکتی۔مریم علی کو تمام  صورتحال سے آگاہ کرتی ہے،  اور علی مریم کو یقین دلاتا ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے بابا جان ایسا کچھ نہیں کر سکتے۔ حفصہ سفیان کو بتاتی ہے کہ مریم نے علی سے شادی کر لی ہے اور یہ شادی اس نے کرسچن کالونی کو بچانے کی خاطر کی ہے ، یہ بات سن کر سفیان اپنے کئے پر  شرمندہ ہوتاہے۔

Advertisement