ڈرامہ سیریل مریم پریرا: محبت اور جنگ میں سب جائز ہے؟؟

ٹی وی ون پر ڈرامہ سیریل مریم پریرا کی نئی قسط نشر کی گئی، جس کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ نئی قسط کے آغاز میں جینی پیٹر سے ملاقات کرتی ہے اور پیٹر جو کہ جینی کے جذبات اور احساسات کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہوتا ہے اس وہ دلاسے دیتا ہے ایک اچھے مستقبل کے اور جینی اس فراڈ کی باتوں کو تہہ دل سے سچ سمجھتی اور مانتی ہے۔

مریم پریرا کو پیٹر ملنے کے لیے بلاتا ہےاور مریم اس سے ملاقات کے لیے جاتی ہے۔ پیٹر جینی کی بڑی بہن یعنی مریم پریرا پر پر ڈورے دالنے لگ جاتا ہے ، یہ بات سن مریم غصہ سے آگ بگولا ہو جاتی اور پیٹر کو صاف کہہ دیتی ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ تم جیسے شخص کے ساتھ جینی کی شادی ہو۔ دوسری جانب جینی جو کہ پیٹر کے معاملے میں پہلے ہی بہت سنجیدہ ہوتی ہے اور وہ پیٹر کو اسی وقت کورٹ میرج کرنے کا کہتی ہے پیٹر ہمیشہ کی طرح ٹال مٹول کر دیتا ہے۔

سفیان کی دادی اس کا رشتہ تایازاد کے ساتھ طے کرتی ہیں اور یہ بات سفیان پر بجلی بن کر گرتی ہے اور وہ وہاں سے اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ علی کی ماں اس کا مریم پریرا کی طرف بڑھتا ہوا رجحان دیکھ کر بہت پریشان ہوتی ہے۔ حاکم خان اور اس کا دوست کرسچن کالونی کو ہتھیانے کامنصوبہ بنانے میں مصروف ہوتے ہیں۔
جینی سے تنگ پیٹر اس سے پیچھا چھڑانے کی ترکیبیں سوچنے میں مصروف ہوتا ہے۔ دوسری طرف سفیان مریم پریرا کی یادوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی خاطر ملک سے باہر جانے کی تیاری کرتا ہے تاکہ ملک سے باہر جاکر وہ مریم پریرا کی محبت اور اس کی یادوں سے مکمل طور پر آزاد ہو سکے۔