ڈرامہ سیریل مریم پریرا: علی کی شریک حیات کون بنے گی مریم پریرا یا پھول بی بی؟

ڈرامہ سیریل مریم پریرا: علی کی شریک حیات کون بنے گی مریم پریرا یا پھول بی بی؟

January 10, 2019 | 1275 Views

ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل  مریم پریرا کی  12 ویں قسط آن ایئر کی گئی۔  نئی آنے والی قسط میں  جینی کو بلآخر  محنت کے بعد اس کے پسند کا شریک حیات یعنی پیٹر مل ہی جاتا ہے۔  جینی پیٹر سے شادی کر کے بہت خوش ہوتی ہے۔ دوسری جانب سردارحاکم علی خان کا بیٹا ایک غریب اور پسماندہ علاقے میں  رہنے والی کرسچن لڑکی مریم پریرا کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔  علی مریم پریرا کو  اپنا جیون ساتھی بنانے کی  تجویز اس کے آگے پیش کرتاہے ۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل مریم پریرا:کیا پیٹر جینی کو دل سے قبول کر لے گا؟

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل مریم پریرا: علی مریم پریرا کی خاطر لینڈ مافیا کے سامنے ڈٹ گیا

پیٹر نئی نویلی دلہن جینی پر اپنا اصلی روپ دکھنا شروع کرتا ہے۔  جینی اپنے میکے سے مارتھا اور مائیکل کے آنے پر پیٹر کو گھر میں رکنے کا کہتی ہے لیکن پیٹر یہ کہ کر نکل جاتا ہے کہ یہ تمہارے رشتے دار ہیں تم ہیں نپٹوان سے، دوسری طرف باپ سے باغی ہوئے علی کو  اپنے شکنجے میں کرنے کے لیے حاکم خان اور صادق سر جوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

حاکم خان علی کو آگاہ کرتا ہے کہ شام کو جرگہ بیٹھے گا اور اس میں تمہارا نکاح پھول بی بی سے کر دیا جائیگا۔  علی یہ سنتے ہی غصے میں آجاتا ہےا ور پھول بی بی سے شادی کرنے سے صاف انکار کر دیتا ہے۔  مریم پریرا اچانک جینی کے گھر پہنچ جاتی ہے ۔ جینی اسے بتاتی ہے کہ یہ وہ پیٹر ہے ہی نہیں جو شادی سے پہلے ہوا کرتا تھا۔ مریم جینی کو حوصلہ دیتی ہے کہ تمہیں اپنے ہونے والے بچے کی خاطر یہ سب سہنا پڑے گا۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل مریم پریرا پر تبصرہ: پیٹر نے جینی کو اسی کی نظروں میں گرا دیا

Advertisement