ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: ہمایوں کی حقیقت جاننے کے بعد کیا ہوگا زویا کا فیصلہ؟

ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: ہمایوں کی حقیقت جاننے کے بعد کیا ہوگا زویا کا فیصلہ؟

January 8, 2019 | 313 Views

ٹی وی ون کے شاہکار ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل  کو ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔  ڈرامہ میں موجودکرداروں میں کی بات کریں تو دیکھنے والوں کا ہمایوں اور زویا کی اداکاری بھا گئی ہے۔ زویا ہمایوں سے شادی تو کر چکی ہے ہے لیکن  اسے اندر ہی اندر یہ احساس ہونے لگا ہے کہ اس نے ہمایوں سے شادی کرکے بہت بڑی غلطی کردی۔  اس بات کا اقرار نئی نشر ہونے والی قسط میں زویا نے کیا۔

ڈرامہ کی  نئی قسط کا آغاز ہمایوں کے ظالمانہ انداز میں زویا کے ہاتھ مروڑنے سے ہوئی۔  زویا ہمایوں کا یہ روپ دیکھ ڈر جاتی ہے۔  دوسری جانب ڈاکٹر احد عائشہ سے سچائی جاننے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں اور اسی دوران فریدہ وہاں پہنچ جاتی ہیں اور عائشہ کی بات ادھوری رہ جاتی ہے۔  داؤد شاہ اچانک آفس پہنچ جاتا ہے اور وہاں موجود ہمایوں کا چیلا  جبران  فوراً ہمایوں کو اس کے آنے کی اطلاع دیتاہے۔

داؤد شاہ کو جبران بمشکل چکر دے کر آفس سے روانہ کرتا ہے۔  عائشہ  احد کو سچائی تو بتا دیتی ہے مگر ہمایوں کا نام نہیں لیتی۔ ہمایوں آہستہ آہستہ اپنا رنگ زویا پر واضح کرنا شروع کرتاہے، زویا احد کا اچانک بدلتا ہوا انداز دیکھ کر سہم جاتی ہے۔  فریدہ احد کی شادی کو لیکر کافی پریشان ہوتی ہیں اور احد سے بات کرتی ہیں ہیں کہ وہ حیا سے تمہاری شادی کی بات کریں لیکن  احد عائشہ کے چلے جانے تک شادی کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔

احد کو ہسپتال میں پاشا ملتا ہے اور پاشا  اسے بتاتا ہے کہ تم جسے مریم سمجھتے ہو وہ مریم نہیں بلکہ عائشہ ہے ۔۔  ہمایوں  زویا کو اس کے اور احد کے درمیان رشتے کو لیکر بہت غصہ ہوتا ہے، زویا اسے یقین دلانے کی کوشش کرتی ہے کہ اب اس کی زندگی میں صرف تم ہی ہو لیکن ہمایوں اس کی کسی پر بات کان نہیں  دھرتا، ہمایوں زویا کو تمام تر اصلیت سے آگاہ کرتا ہے اور اسے گھر سے باہر نکال دیتا ہے۔۔۔۔۔

Advertisement