ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: کیا احد عائشہ اور زویا کو انصاف دلوا پائے گا؟

ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: کیا احد عائشہ اور زویا کو انصاف دلوا پائے گا؟

February 11, 2019 | 1326 Views

سچ کہا ہے کسی نے  کہ  انسان جیسا بیج بوتا ہے ویسا ہی پھل بھی پاتا ہے۔ اکثر اوقات انسان جانے انجانے میں کچھ ایسے کام سر انجام دیتا ہے جو اس کے لیے پریشانی اور مصائب لیکر حاضر ہوتا ہے۔ ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل کی  نئی قسط نشر کی گئی ، نشر ہونے والی نئی قسط میں فریدہ  کو ایک پر اسرار بیماری لاحق ہو جاتی ہے اور پھر اسے ماضی میں کی گئی غلطیاں یاد آتی ہیں۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: کیا احد ہمایوں کا بےنقاب کرنے میں ہوگا کامیاب؟

ڈرامہ کے آغاز میں ہمایوں کی طرف سے لگائی گئی نرس  داؤد شاہ کو نشہ آور  ادویات دیتی  رہتی ہے اور آخر میں  زویا کے گھر میں کام کرنے والی بے بی  اس کے اس راز سے پردہ اٹھاتی ہے۔ لیکن اس وقت تک سسٹر روزی گھر سے فرار ہو چکتی ہے۔ اسی دوران احد  داؤد شاہ کی رپورٹ لیکر  زویا کےگھر پہنچتا ہے، زویا احد پر خفا ہوجاتی ہے کہ یہ سب تمہارے کہنے پر ہو رہا ہے۔  احد اس بات کو ثابت کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: کیا عائشہ ہمایوں کی حقیقت کا پول کھول پائے گی؟

پروین عر ف پنکی  زویا کے گھر  جاتی ہیں اور زویا انہیں اچانک اپنے گھر میں دیکھ  کر پریشان ہو جاتی ہے، زویا بار بار پنکی کو گھر سے جانے کے لیے کہتی ہے ۔  پنکی کو شک گزرتا ہے کہ زویا ان سے کچھ چھپا رہی ہے۔  دوسری جانب  ہمایوں داؤد شاہ کو ایک بڑا جھٹکا دیتا ہے اور ان کے آفس پر اپنا قبضہ جما لیتا ہے۔ داؤد شاہ کو جب یہ حقیقت معلوم ہوتی ہے تو  ہکا بکا رہ جاتے ہیں ۔

زویا احد کے گھر جاتی ہے اور وہاں فریدہ کو  ایک روپ میں پا کر حیران و ششدر رہ جاتی ہے۔  فریدہ بھی اسے  ایک ماں کی طرح محبت اور پیار دیتی ہیں۔  پنکی کو بھی یاد آجاتا ہے کہ اس نے  ہمایوں کب اور کہاں  دیکھا تھا۔ لیکن پنکی اس بات کا ذکر کسی سے نہیں  کرتی ۔ ہمایوں زویا کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتا ہے کہ وہ آج جو بھی صرف اپنے بل بوتے پر ہے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: کیا ہمایوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے؟

کیا ہمایوں اپنے  انجام کو پہنچ پائے گا؟ کیا زویا  ہمایوں کی حقیقت کے بارے میں داؤد شاہ کو بتا پائے گی؟ کیا  احد عائشہ اور  زویا کو انصاف دلوا  پائے گا؟ جاننے کے لیے دیکھیں ڈرامہ سیریل رو رہا ہے کہ  آخری قسط  ، پیر کی رات 8:00 بجے صرف ٹی وی ون پر۔

Advertisement