ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: کیا احد ہمایوں کا بےنقاب کرنے میں ہوگا کامیاب؟

ڈرامہ سیریل رو رہا ہے دل: کیا احد ہمایوں کا بےنقاب کرنے میں ہوگا کامیاب؟

February 4, 2019 | 621 Views

ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل  رو رہا ہے دل کی  24 ویں قسط نے نشر ہوتے ہی  ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ ایک طرف ہمایوں کے ظلم و ستم سہنے والی  زویا کی دہائیاں اور دوسری جانب ہمایوں کے ہی ظلم کی ماری عائشہ زویا کو  ہمایوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہوتی ہے۔  ڈاکٹر احد بھی کسی طرح زویا کے منہ سے اگلوانا چاہ رہا ہوتا ہے کہ وہ خود اس بات کا اقرار کرے۔

ڈرامہ کے آغاز میں زویا عائشہ سے ملنے احد کے گھر جاتی ہے ، عائشہ باتوں باتوں میں  زویا کو یہ باور کراتی ہے کہ  ہمایوں کی حقیقت سے ہم آگاہ ہیں لہذا جھوٹ مت بولو۔ احد بھی زویا  سے پوچھتا ہے کہ اگر کوئی پریشانی یا مسئلہ تو  وہ  تم مجھے بتاؤ میں حل کروا دیتا ہوں۔ لیکن زویا دونوں سے جھوٹ بولتی ہے کہ وہ  احد کے ساتھ نہایت خوش و خرم  زندگی گزار رہی ہے۔ ہمایوں داؤد شاہ کے ذہن میں یہ بات دال چکتا ہے کہ زویا کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔

ڈاکٹر احد کی ماں فریدہ کو  ایک غائبانہ  بیماری لاحق ہونے خطرہ ہوتا ہے ۔ عائشہ کی بے پناہ خدمات کی صلہ اسے صورت میں ملتا ہے کہ  فریدہ اس سے اور اس کی بیٹی سے محبت کرنے لگ جاتی ہیں اور یہ نہیں بلکہ اسے اپنے گھر کا حصہ بھی مانتی ہیں۔  عائشہ ان کا یہ رویہ دیکھ خوشی سے نہال ہو جاتی ہے ۔

عائشہ کا صبر بلآخر جواب دے جاتا ہے اور وہ اپنے اوپر  ہونے والےمظالم اور دکھوں کی داستان اپنے بھائی کو سناتی ہے۔ عائشہ کا بھائی یہ سنتے ہی  ہکا بکا رہ جاتا ہے کہ ہمایوں دولت اور جائیداد کی خاطر اس حد تک بھی گر سکتا ہے اس بات کا اندازہ اسے بلکل نہیں تھا ۔  لیکن عائشہ کے  ہاں بیٹی ولادت کے بعد اس کے اندر ایک ایسی طاقت نے جنم لیا  جس سے ٹکرا کر ہمایوں کا بچنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔

Advertisement