ڈرامہ سیریل آس قسط 17: دولت اور طاقت انسان کو غرور اور تکبر میں مبتلا کر دیتی ہے

ٹی وی ون پر ڈرامہ سیریل آس کی سترویں قسط نشر کی گئی، نئی نشر ہونے والی قسط کے آغاز میں رضوان ہانیہ کے گھر جاتا ہے جہاں وہ اس کی امی سے کی گئی بد تمیزی کی معافی مانگتا ہے۔ اہانیہ کی ماں رضوان کے اس بدلتے ہوئے انداز سے کچھ کشمکش میں پڑ جاتی ہیں لیکن وہ اس کو معاف کر دیتی ہیں۔ اسی دوران وہاں ہانیہ آجاتی ہے اور رضوان کو اپنے گھر میں پاکر حیران ہوجاتی ہے، رضوان ہانیہ سے بھی معافی مانگتا ہے اور اسے اپنے ساتھ ڈنر کی دعوت بھی دیتا ہے۔

دوسری طرف سفیر کے گھر والے اس کا رشتہ اُجالا سے کرنے پر اس کی رضامندی پوچھتے ہیں جس پر سفیر غصہ میں آجاتا ہے، لیکن پھر اپنی امی اور بہنوں کے اصرار پر گھٹنے ٹیک دیتا ہے اور اُجالا سے شادی کرنے کے لیے ہاں کہہ دیتا ہے۔ جس کے بعد اُجالا اور سفیر کی منگنی ہوجاتی ہے۔

سفیر اُجالا کو باہر گھومانے کے لیے لیکر جاتا ہے، اُجالا سفیر سے اپنی بڑی بڑی خواہشات کا ذکر کرتی ہے جسے سن کر سفیر پریشان ہوجاتا ہے۔ اسی دوران وہاں رضوان اور ہانیہ بھی پہنچ جاتے ہیں۔ رضوان سفیر کو دیکھتے ہی اپنی دولت اور امیری کے گیت گانے لگ جاتا ہے۔ رضوان سفیر کو نیچا دکھانے کے لیے اسے اپنے ساتھ ہی بیٹھ کر ڈنر کرنے کے لیے کہتا ہے جس پر وہ انکار کر دیتا ہے مگر اُجالا اسے رضامند کر لیتی ہے۔ رضوان سفیر کو بتاتا ہے کہ اس نے اور ہانیہ نے نکاح کر لیا ہے اور بہت جلد ہانیہ کی رخصتی بھی ہو جائے گی۔

کیا اُجالا سفیر کی غربت سے تنگ آکر اسے چھوڑ دی گی؟ کیا سفیرکے دل میں اُجالا گھر کر پائے گی؟ جاننے کے لیے دیکھیں ڈرامہ سیریل آس، ہر جمعہ کی رات 8:00 بجے صرف ٹی وی ون پر۔