ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی : کیا شرجیل کی نئی چال ہوگی کامیاب؟

ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی : کیا شرجیل کی نئی چال ہوگی کامیاب؟

January 11, 2019 | 745 Views

ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی کی سترویں قسط نشر کی گئی۔  ڈرامہ کا آغاز  زیبا کے گھر آئے ایک نئے مہمان سے ہوتی ہے اور وہ نیا مہمان کوئی اور نہیں بلکہ  اسد کی دوست عالیہ ہے۔  ثنا عالیہ سے مل کر نہایت خوش ہوتی ہے۔ ثنا تحسین کے دماغ میں یہ بات ڈالنے کی کوشش کرتی ہے کہ  عالیہ کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی ۔دوسری جانب شرجیل صاحب کے نشانے پر آئی ثنا کے لیے ایک رشتہ بھجواتے ہیں اور اسد کو اس سے بات کرنے کا کہتے ہی۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی:مصائب و مشکلات میں گھری ثنا کا مستقبل کیا ہوگا؟

اسد  شہزاد سے مل کر مطمئن ہو جاتا ہے اور مطمئن ہونا بھی بنتا ہے آخر رشتہ کے لئے شرجیل صاحب نے جو کہاتھا۔  اسد گھر واپسی پر ثنا سے شہزاد کا ذکر کرتا ہےاور اسے سمجھانے کی ناکام کوشش کرتا ہے کہ وہ شادی کر کے ایک نارمل زندگی کی جانب لوٹ جائے ، لیکن ثنا اسد کو صاف انکار کر دیتی ہے کہ وہ کسی صورت کسی سے بھی شادی کے حامی نہیں بھرے گی وہ خوش اور اسے ایسے ہی رہنے دیا جائے۔

ضرور پڑھیں: ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی: ثنا اسد سے شادی کے لیے راضی ہو جائے گی؟

شہزاد ثناکو قائل کرنے کی خاطر اس کے گھر پہنچ جاتا ہے جہاں ثنا نہ صرف اس سے ملنے سے انکار کردیتی ہے بلکہ اس کو آئندہ گھر آنے سے بھی منع کر دیتی ہے کہ وہ اس سے ہر گز شادی نہیں کرے گی۔  ثنا کی جانب سے انکار سنتے ہی شرجیل صاحب کو فکر لاحق ہوجاتی ہے کہ بنا بنایا گیم کہیں خراب نہ ہوجائے،  اسد اور عالیہ کے درمیان قربتیں آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہوتی ہے۔

ضرور پڑھیں: ادھوری کہانی: کیازیبا اور ثنا کی زندگی ایک بار پھر اسی دوراہے پر آگئی ہے؟

Advertisement