ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی: کیا اسد اور ثنا کے راستے جدا ہوگئے؟

ٹی وی ون کے ڈرامہ سیریل ادھوری کہانی کی نئی قسط نشر کی گئی جس میں  شرجیل صاحب ایک بار پھر  تحسین کے پاس ثنا کی شہزاد سے شادی خواہش  لیکر حاضر ہوتا ہے، تحسین ثنا سے بات کرتی ہیں مگر ثنا شہزاد سے شادی کرنے سو صاف انکار کر دیتی ہے۔ نتاشا شرجیل کو کہتی ہے کہ اب وقت آگیا ہے جووعدہ تم نے کیا اسے پورا کیا جائے اور مجھے زیبا کی سیٹ پر بٹھا دو۔  جس پر شرجیل  ہاں میں سر ہلا دیتا ہے۔

تحسین اسد کو سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ ثنا اور فرح کو چھوڑ کر نہیں جائے لیکن اسد جواب میں کہتا ہے کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے اور میں بہت آگے نکل گیا ہوں لہٰذا واپسی ممکن نہیں ۔ اسد کے اس فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے ثنا بھی شہزاد سے شادی کرنے کے لیے  راضی ہو جاتی ہے۔ تحسین ثنا کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہتی ہیں ۔

ثنا اسد کے گھر اس کے والد سے ملاقات کے لیے جاتی ہے اور اسد کے والد کو بتاتی ہے کہ اسد زیبا کو طلاق دیکر شادی کر رہا ہے ۔  اسد کے والد یہ بات سن کر ثنا کو حوصلہ دیتے ہیں کہ وہ ایسا ہر گز نہ ہونے دیں گے، ثنا سے باتوں کے دوران ان کی روح پرواز کر جاتی ہے ۔ ثنا اس بات سے بے خبر ان سے باتوں میں لگی ہوتی ہے اور جب ان کی طرف دیکھتی ہے کہ وہ ان کے درمیان موجود نہیں ہوتے۔