پاکستان کے لیجنڈ اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے جدا ہوئے ایک برس بیت گیا

پاکستان کے لیجنڈ اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے جدا ہوئے ایک برس بیت گیا

February 11, 2019 | 1096 Views

پاکستان کے نامور اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔ پاکستان ٹیلیوژن کے ناظرین ان کی سحر میں مبتلا کردینے والی اداکاری آج تک نہیں بھولے ہیں ۔قاضی واجد کا اصل نام قاضی عبدالواجد انصاری تھا۔ جاندار اداکاری اور کمال ڈائیلاگ کے ساتھ پاکستان کے نامور اداکار قاضی واجد نے جو کردار بھی ادا کیا، کمال کر دکھایا۔

ضرور پڑھیں: سال 2018 میں ہمیں الوداع کہنے والی مشہور شخصیات

قاضی واجد 26 مئی 1943 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز چائلڈ صداکار کی حیثیت سے کیا۔ ریڈیو سے نشر ہونے والا اُن کا پروگرام ’قاضی جی کا قاعدہ‘ جلد ہی ہر گھر میں سنے جانے لگا۔ پھر 1966 میں ٹیلی ویژن انڈسٹری میں آئے تو یہاں سے شہرت کا سفر شروع ہوا۔قاضی واجد نے طویل فنی کیریئر میں 500 سے زائد ڈرامہ سیریلز میں مختلف کردار ادا کیے۔

Image result for qazi wajid

ان کہی، حوا کی بیٹی، چاند گرہن، تنہائیاں، دھوپ کنارے اور خدا کی بستی میں ان کے نبھائے گئے کرداروں کو کون بھول سکتا ہے۔ خدا کی بستی ٹیلیوژن پر ان کا پہلا ڈرامہ تھا جس میں انہوں نے راجہ کا کردار نبھا کر اس کو اَمر کر دیا۔

ضرور پڑھیں: معروف اداکار قاضی واجد انتقال کر گئے

سال 1988 میں قاضی واجد کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ انہیں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ایک سال قبل، اِسی روز ( 11 فروری 2018 کو) 87 برس کی عمر میں قاضی واجد دل کا دورہ پڑنے سے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے اور اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے۔

Advertisement