پاکستانی گلوکارہ الیسا ڈیاس کاخصوصی انٹرویو

گلوکاری واقعہ ہی ایک مشکل کام ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ گزشتہ کچھ سال گلوکاری کے حوالے سے اچھے نہیں رہے ہیں البتہ اب پاکستان کی شوبز انڈسٹری جیسے جیسے پروان چڑھ رہی ہے ویسےہی میوزک انڈسٹری کی رونقیں بھی بحال ہوتی جارہی ہیں۔ اور اب پاکستان میں بھی میعاری گلوکار جنم لے رہے ہیں اور آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی ہی گلوکارہ سے کروانے والے ہیں۔

جی تو آج ہم اپنے قارئین کو ایک ایسی گلوکارہ کے بارے میں بتائیں گے کہ جنہوں نے کم عمری میں ہی گلوکاری میں اپنا نام بنا لیا ہے ۔ وہ سنگر کوئی اور نہیں بلکہ الیسا ڈائس ہیں جو کہ ایک معروف نجی میوزک کمپنی سمیت مختلف ڈراموں کے آفیشل گانے گا چکی ہیں ۔

وہ ایک بہترین پلے بیک سنگر ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنا ایک گانا ریلیز کیا ۔ اس گانے کو شوبز انڈسٹری اور خاص کر میوزک میں دلچسپی رکھنے والے افراد خوب سراہ رہے ہیں۔ الیسا ڈائس بنی آج میگ ون کی مہمان اور اس موقع پر میگ ون سے خصوصی گفتگو بھی کی۔ جس کو نذر قارئیں کیا جارہا ہے۔

میگ ون: آپ نے پہلا گانا کون سی عمر میں گایا؟
الیسا ڈائس:ویسے تو گلوکاری کا آغاز بچپن میں ہی کر دیا تھا لیکن میں نے اپنا پہلا گانا ۔۔۔ 17 سال کی عمر میں گایا۔ اور وہ پہلا جینگل میں نے لیپٹن کے لیے گایا۔
میگ ون: الیسا ڈائس کس کو منع نہیں کرسکتی۔۔۔ فلم یا کوک اسٹوڈیو؟
الیسا ڈائس: (اچانک سے ) میں وقار علی کو منع نہیں کرسکتی۔۔۔
میگ ون: ایسا کون سا گانا ہے جو کہ آپ سمجھتی ہوں کہ انہوں نے اچھا پرفارم نہیں اور یہ میں کر سکتی تھی؟
الیسا ڈائس: میں نہیں سمجھتی کہ ایسا کوئی بھی گانا ہو کہ جس پر میں کہوں کہ انہوں نے اچھا پرفارم نہیں کیا اور میں کر سکتی تھی کیوں کہ انہوں نے جو کیا اچھا کیا، بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ جو گانا میں نے اچھا نہیں گایا میں اسے بہتر کیسےبنا سکتی ہوں۔
میگ ون: کیا آپ کو اب بھی اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے گھبراہٹ ایا ڈر لگتا ہے؟
الیسا ڈائس: (ہنستے ہوئے) نہیں ایسا بلکل نہیں ہے۔
میگ ون: کیا زیادہ پسند کرتی ہیں۔۔۔ کنسرٹ یا ڈراموں کے او ایس ٹیز؟
الیسا ڈائس: جی! ویسے تو کنسرٹ کا ایک سیزن ہوتا ہے ،وہ آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ لیکن مجھے صرف سنگنگ سے جڑے رہنا پسند ہے۔
میگ ون: کیا الیسا اب تک سنگل ہے؟
الیسا ڈائس: (زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے) ہاں میں سنگل ہوں۔۔۔
الیسا ڈائس نے شادی کے حوالے سے کیا کہا؟ اور مستقبل میں ان کے کیا پلانز ہیں جاننے کے لیے انٹرویو مکمل دیکھیں اس ویڈیو میں۔۔