ٹی وی و ن کے ناظرین کے لیے بڑی خبر، پانچ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز ایک بار پھر نشر کرنے کا فیصلہ

ٹی وی ون کے ناظرین کے لیے ایک بڑی خبر، ٹی وی ون اپنے کروڑوں ناظرین کی پُر زور فرمائش پر ایک بار پھر اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل دوبارہ سےآن ایئر کرنے جارہا ہے۔ سال 2019 اور 2018 میں ناظرین کی جانب سے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والوں ڈراموں میں ڈرامہ سیریل عادت، سیتا باگڑی، نولکھا، دلِ مجبور، دستار انا شامل ہیں ، ٹی وی ون کے ناظرین بہت جلد یہ تمام ڈرامہ سیریل اپنی اسکرینز پر دیکھ سکیں گے، اس کے لیے بس ناظرین کو کرنا ہوگا تھوڑا سا اور انتظار۔

عادت

ڈرامہ سیریل عادت کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ۔ ڈرامہ سیریل عادت، سیریل اینٹر ٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا،اس ڈرامہ کی کہانی عالیہ بخاری نے للکھی ہے، جبکہ ہدایتکاری کے فرائض عدنان وائی قریشی نےادا کیے، ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں جنید خان، انعم فیاض، علی سفینہ، شرمین علی اور ایوب کھوسہ شامل ہیں۔

Image may contain: 4 people, people smiling, people standing, beard and text

نولکھا

ڈرامہ سیریل نولکھا نشر ہونے کے بعد سے اختتام تک ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس ڈرامہ کو ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔اس ڈرامہ کی کہانی میں دو محبت کرنے والی بہنوں جیسی کزنیں نولکھا حاصل کرنے کی جنگ ، نولکھا کو پانے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کا جوش ، اور نولکھا کے ہار کو اپنے گلے کی زینت بنانے پر مبنی ہے۔ ٹی وی ون کی میگا ڈرامہ سیریل نولکھا کی کہانی پاکستان کی دو صف اول مصنفہ ثنا شبیر اور ریما علی خان نے تحریر کی ہے،اسکرین پلے معروف مصنفہ عمیرہ احمد، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض شہرزادے شیخ نے انجام دیے ہیں۔اس ڈرامہ میں نئی اداکاراؤں کے ساتھ منجھے ہوئے اداکاربہروز سبزواری اور بشرٰی انصاری نے ڈرامہ میں اپنی جان دار اداکاری سے ڈرامہ میں جان ڈال دی۔

Image may contain: 4 people, night, text and indoor

سیتا باگڑی

ٹی وی ون پر دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کی لسٹ میں ڈرامہ سیریل’’سیتا باگڑی‘‘ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ڈرامہ میں ثروت گیلانی اور بشریٰ انصاری خاص طور پر توجہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ۔عدنان صدیقی کی یہ ڈرامہ سیریل ہندو اقلیتی قبیلے باگڑی پر بنائی گئی ہے۔ ثروت گیلانی اس ڈرامے میں سیتا بنی ہوں، جو لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سرگرم رہتی ہے لیکن اس ڈرامے کا پلاٹ صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ سیتا کی رومانوی کہانی پر بھی مبنی ہے۔

اس ڈرامے میں بشریٰ انصاری چوڑی بنانے والی فیکٹری کی مالک نندیتا داس ہیں، جو سیتا کے گھر میں آنے کے بعد ان کے کرائے دار رتن لال (جبران) سے شادی کرلیتی ہیں جسے سیتا بھی پسند کرتی ہے۔اقبال حسین کی ہدایات اور ان ہی کے قلم سے لکھے اس ڈرامے کی کہانی باقی ڈراموں سے کافی مختلف ہے ۔

Image may contain: 3 people, people smiling, text

 

دلِ مجبور

ٹی وی ون کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز میں دلِ مجبور بھی شامل ہے ، اس ڈرامہ کی کہانی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈرامہ سیریل دلِ مجبور کی کہانی ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو شادی کے بعد ایک ناخوشگوار زندگی بسر کررہے ہوتے ہیں لیکن اپنی بیٹی کی خاطر وہ دونوں ایک ساتھ رہتے ہیں۔ بالآخروہ دن بھی آن پہنچتا ہے کہ جب یہ دونوں علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں اور لڑکی اپنی بیٹی کو لیکر الگ ہوجاتی ہے۔ لڑکی (ایشل) بڑی ہوتی ہے اور وہ روحیل کے عشق میں گرفتار ہوجاتی ہے لیکن روحیل اس کی ماں (حنا) کو پسند کرتا ہے ، اسی دوران فیصل(حنا کا شوہر) کی واپسی ہوتی ہے اور وہ ایک بار پھر حنا کی واپسی کا منتظر ہوتا ہے۔

اس ڈرامہ میں ہدایتکاری کے فرائض برکت صدیقی نے ادا کیے، جبکہ دیگر کاسٹ میں علی خان، ہمایوں اشرف، ایشل فیاض اور ZQ شامل ہیں۔

Image may contain: 4 people, people smiling

دستارِانا

ڈرامہ سیریل دستارِانا کا شمار ٹی وی ون کے سب سے کامیاب ڈرامہ سیریلز میں ہوتا ہے۔ اس ڈرامہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد علی (مرحوم ) بھی جلوہ گر ہوئے اور اپنی جاندار اداکاری سے اس ڈرامہ کو چار چاند لگا دیئے۔ اس ڈرامہ میں ہدایتکاری کے فرائض محسن طلعت نے اداکیے، جبکہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں عظمی گیلانی، ثانیہ شمشماد، شمعون عباسی اور سلمان سعید شامل ہیں۔

Image may contain: 6 people, people standing and text