معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

گزشتہ برس  یعنی کے 2018 پاکستان شوبز  انڈسٹری میں شادیوں کا سال ثابت ہوا۔ گزشتہ برس کئی  نامور اداکار اور اداکارائیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ سال  2019  میں شوبز ستاروں کی  شادیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔  گزشتہ دنوں پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی  کی صاحبزادی اور معروف ماڈل و اداکارہ  ایمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ۔

ضرور پڑھیں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

ضرور پڑھیں: ڈمپل گرل حانیہ عامر نے شادی کی آفر قبول کرنے سے انکار کردیا؟؟ مگر کس کو اور کیوں۔۔

ایمان علی کی شادی میں قریبی عزیز اور علی ظفر، فرحان سعید، عروہ حسین سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور کے علاقے بیدیاں کے فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی ، ایمان علی کے شوہر بابر بھٹی کا تعلق میجر عزیز بھٹی شہید کی فیملی سے ہے۔ایمان علی نے بول، خدا کے لیے، ماہ میر، جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فیشن انڈسٹری میں سپر ماڈل کے طور پر سامنے آئیں۔

ضرور پڑھیں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

ضرور پڑھیں: ڈمپل گرل حانیہ عامر نے شادی کی آفر قبول کرنے سے انکار کردیا؟؟ مگر کس کو اور کیوں۔۔

ایمان علی کو سرحد پار سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایمان کے علی کے نکاح، مہندی اور بارات کی تقریب ایک ہی مقام پر ہوئی ہے، اس موقع پر حق مہر کی رقم 25 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔خوبرو ماڈل کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں فرحان سعید، عروہ حسین سمیت دیگر اداکار ہلہ گلہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

ضرور پڑھیں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

ماڈل و اداکارہ ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قریبی عزیز سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔ استقبالیہ تقریب میں علی ظفر اور فرحان سعید نے اپنی آواز کا جادو جگایا، عروہ حسین، حسن شہریار، ثروت گیلانی اور دیگر ستاروں نے خوب دھوم مچایا۔

ضرور پڑھیں: ڈمپل گرل حانیہ عامر نے شادی کی آفر قبول کرنے سے انکار کردیا؟؟ مگر کس کو اور کیوں۔۔

View this post on Instagram

@illusion_salon

A post shared by Iconic_Celebs (@iconic_celebs) on