مسکرانے کو جی چاہتا ہے

مسکرانے کو جی چاہتا ہے

July 11, 2018 | 717 Views

دو ماہ بیت گئے اچانک یاد آئی تو سوچا شیئر کر لوں۔ابھی میاں جی آفس سے پہنچے ہی تھے کہ کچھ ہی لمحوں میں کسی بات پر ۵ منٹ کی کھٹ پٹ ہوگئی۔ 2 گھنٹے گزرے ہی تھے کہ کھانا کھا کر میاں جی اپنا موبائل لی کر بیٹھ گئے اور میسیجز اور سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ چیک کرنے لگے۔ اور میرا موڈ کو ٹھیک کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے، اور میری کوئی دلچسپی ہی نہیں تھی انکی پوسٹ کو دیکھنے اور سننے میں،  لیکن پھر بھی سننے لگی۔

اچانک انھوں نے ایک اور پوسٹ پڑھ کر سنائی تو میں پریشان ہوکر غصے میں بڑ بڑانے لگے کہ ایسی پوسٹ کو پس پشت ڈال دیا کریں اور دھیان نہ دیا کریں، اور میاں جی کا ہاتھ تھام لیا۔ وہ میری پریشانی دیکھ کر خوب قہقہے لگانے لگے۔اور بولے تم کیوں پریشان ہورہی ہو؟ پوسٹ پر جو لکھا ہے غور سے پڑھو تو یہ تمھارے لئے نہیں تھی۔

پوسٹ پر لکھا تھا؛”تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خوبصورت اور حسین بیویوں کے شوہر جلدی گزر جاتے ہیں یا بیمار ہو جاتے ہیں اور بلڈ پریشر اور شگر جیسی بیماریاں بھی جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن یہ صرف خوبصورت اور حسین بیویوں والے شوہروں کے ساتھ ہی کبھی کبھار دیکھنے میں آیا ہے۔”
مجھے اپنے میاں صاحب کے ہنسنے پر اتنا غصہ آیا اور میں بولی:”

یہ تم جو مذاق کر رہے ہو
کتاب لکھنے پر مجبور کر رہے ہو”

Advertisement