مسکراتی مارننگ 13-02-2020 :ایک ماہ میں 3 سے 4 انچ تک پیٹ کم کرنے والی کریم

ساحرلودھی کے مداحوں کی تعداد بے شمار ہے اور وہ برسوں سے مارننگ شوز کے بے حد پسندید ہوسٹ ہیں ۔ وہ اپنی زندہ دلی کے ساتھ ساتھ دلچسپ ،پرجوش اور معلومات سے بھرپور گفتگو سے دل جیتنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ ساحر لودھی ان دنوں ٹی وی ون کے ساتھ وابستہ ہیں اور ٹی وی ون کے سب سے مشہور مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ٹی وی ون پر نشر ہونے والے مقبول مارننگ شو مسکراتی مارننگ میں ناظرین کے لیے دلچسپ اور منفرد سیگمنٹس رکھے گئے ہیں اور ہر ایک سیگمنٹ تقریبا 15 سے 20 منٹ کے دورانیے پر مشتل ہوگا۔

آئیے ذرا”مسکراتی مارننگ “ میں آج ہونے والے سیگمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پہلی بات

ساحرلودھی نے شو کا آغاز نہایت ہی خواشگوار انداز میں کیا ، میزبان ساحر لودھی نے اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا اور ناظرین کے کانوں میں رس گھول دیے۔

ایکسرسائز اینڈ جیم

فٹنس گرو فاطمہ زارا ملک جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے فارمرز کیری ورک آوٹ کرنے کا آسان طریقہ بتایا کہ آپ اس ایکسرسائز کو گھر میں باآسانی کس طرح کرسکتے ہیں۔

حسن کا راز/ ٹوٹکے

آج کے اس سیگمنٹ میں ہمارے بیوٹی ایکسپرٹ نے بتایا کہ اس موسم میں آپ اپنے پھٹے اور خراب ہونٹوں کی کس طرح حفاظت کر سکتے ہیں۔

میک اپ

بیوٹی ایکسپرٹ نازیہ نے میک اپ کے ذریعے اپنے ہونٹوں کو جازب نظر بنانے کا گر بتایا جو کہ نیچے دی گئی ویڈیو میں ناظرین دیکھ سکتے ہیں۔

صحت کا سوال

اس سیگمنٹ میں ڈاکٹر فہد خان اور ڈاکٹر رداحماد نے دل کی بیماریوں سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔ اس مرض میں مبتلا ناظرین کو لائیو کال کے ذریعے ان کے مسائل کے حل کے بارے میں بتایا گیا۔

سب ڈرامہ ہے

میزبان ساحر لودھی نےناظرین کو ٹی وی ون پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل نولکھا کے بارے میں بتایا ۔ ڈرامہ سیریل نولکھا کے کچھ مناظر بھی شو میں دکھائے گئے ۔

گھر سنگھار

آج کے اس سیگمنٹ میں گھر بنانے اور سجانے کے خواہش مند خواتین کے لیے تانیہ فہیم نےکچھ ایسی منفرد اور دلچسپ چیزیں بنا کر دکھائی جنہیں آپ باآسانی گھر میں مناسب پیسوں میں کس طرح تیار کر سکتے ہیں اور اپنے گھر کو جدید اور خوبصورت انداز میں سجا سکتے ہیں ۔

ہمارا آج کا برانڈ

یہ سیگمنٹ ان لوگوں کے لیے بہت خاص اور اہمیت کا حامل ہے جو اپنے بڑھتے ہوئے پیٹ کی وجہ سے پریشان ہیں، لیکن اب ان کی یہ پریشانی بلکل ختم ہونے والی ہے کیوں کہ اس سیگمنٹ میں ساحر لودھی نے ایک ایسی جادوئی کریم کے بارے میں بتایا ہے جس کے استعمال سے ایک ماہ میں تقریبا 3 سے 4 انچ تک پیٹ کم کر سکتے ہیں۔

کھانا پکانا

نازیہ ملک نے سیگمنٹ کھاناپکانا میں پیٹا پیزا گھر میں بنانے کی آسان ترکیب بتائی۔