شوبز انڈسٹری کی وہ مشہور شخصیات جو اپنی محبت کو حاصل نہیں کرسکے؟

انسان کی زندگی میں لفظ محبت کو ایک الگ ہی مقام حاصل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انسان زندگی میں صرف ایک بار محبت کرتا ہے، اور وہ محبت پھر زندگی بھر نہیں بھول پاتا ۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ کون سی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے محبت تو کی مگر وہ اس محبت کو حاصل نہیں کر سکے۔

ویسے تو ایسے افراد کی فہرست بہت طویل ہے مگر  ہم نے چند ایک کو چنا، جن کو ہم آپ کی نظر کر رہے ہیں۔

میرا اور سعود

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور معروف اداکارہ میرا وقتاً فوقتاً خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ میرا اور سعود ایک دوسرے کے بہت ہی قریب تھے مگر میرا جی کے  غیر سنجیدہ رویہ کے پیش نظر  سعود نے  ان سے شادی نہیں کی۔ بعد ازاں سعود نے  اداکارہ جویرہ  کے ساتھ  شادی کی ۔

سمی خان اور  سارہ چوہدری

ماڈل و اداکار سمی خان  بھی اپنی پہلی محبت کو حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، سارہ خان نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران  اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کی منگنی  سمی کے ساتھ ہوئی مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ منگنی  ٹوٹ گئی۔ سارہ خان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سی وجوہات تھی جس کی وجہ سے منگنی  ٹوٹی، مگر انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ریشم اور خاور بھٹی

پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے انہتک کوششیں کی کہ وہ کسی طرح  خاور بھٹی کو شادی کے لیے راضی کر سکیں ،مگر خاور بھٹی نے ریشم کے پرپوزل کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ یاد رہے خاور بھٹی جانے مانے فیشن ڈیزائنر اور انتہائی امیر شخص ہیں۔

عائشہ خان اور ہمایوں سعید

معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ خان  اور اداکار ہمایوں سعید کی دوستی کے بارے میں  بہت سی خبریں میڈیا پر نشر ہوئیں، اکثریت لوگوں کا یہ خیال تھا کہ ہمایوں  اپنی اہلیہ ثمینہ کو طلاق دیکر عائشہ سے شادی کر لیں گے۔ لیکن لیکن!!! ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ثمینہ نے  ہمایوں پر کڑی نظر رکھنا شروع کردی۔

صبا قمر

پاکستان کی خوبرو اداکارہ  صبا قمر شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل  کسی کے عشق میں گرفتار تھی، لیکن وہ جس سے عشق کرتی تھی وہ صبا کے ساتھ  غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا تھا اور صبا کو مشکل حالات میں تنہا چھوڑ گیا۔  ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ جس سے محبت کرتی تھی وہ شادی کر چکا ہے۔

میکال ذوالفقار اور زارہ شیخ

زارہ شیخ  اور میکال بھی ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا تھے مگر اچانک  کچھ وجوہات کی بنا پر  دونوں میں علیحدگی ہوگئی  ، میکال نے شادی تو کی مگر زارہ کے ساتھ نہیں بلکہ سارہ کے ساتھ۔  زارہ شیخ آج بھی سنگل ہی ہیں۔  گزشتہ کچھ ماہ قبل  میکال نے اپنی بیوی سارہ کو طلاق دیدی۔

مشی اور فخرِ عالم

یہ بات شاید چند لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ فخر عالم  مشی کو نہ صرف پسند کرتے تھے  بلکہ وہ ان کو اپنا شریک حیات بنانے کے بھی خواہشمند تھے۔  ڈرامہ سیریل عروسہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مشی خان  بھی فخر عالم کی محبت کو گرفتار ہو چکی تھی۔  لیکن کچھ نامعلوم وجوہات  کی بنا پر  مشی نے  فخر سے شادی پر معذرت کرلی۔