ساحراور لودھی اور آپکا ساتھ ٹی وی ون کے ساتھ

ٹی وی ون کی کھڑکی توڑ خصوصی عید نشریات اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں جس نے ناظرین کو مسلسل تین دن تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ عید لاؤنج عید کا کے نام سے منفرد نشریات نے میڈیا انڈسٹری میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

عید کے دنوں میں  ساحر لودھی نے عید لاؤنج پیش کیا  جس میں عامر لیاقت جیسی مشہور شخصیات نے شرکت کرکے چار چاند لگائےاور کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کی اور کشمیری موضوع بحث رہیں اور اسی کے ساتھ ٹی وی ون نے عید کے دنوں میں  منچلی پڑوسن ،شادی امپوسیبل  جیسی ٹیلی فلم پیش کی جسے عوام میں کافی مقبولییت حاصل ہوئی عید کے چھوتھے دن بھی ساحر لودھی نے یومِ سیاہ کو خصوصی کشمیریوں سے یکجہتی دیکھاتے ہوئی ایک دلچسپ پروگرام پیش کیا جس کو ناظرین میں بھی بے پناہ پذیرائی ملی۔