اگر آپ میک اپ میں یہ چار اہم نسخے شامل کرلیں تو آپ ہو جائیں گے حسین

میک اپ واقعی ایک مشکل کام ہے، کچھ لوگ اسے آرٹ کہتے ہیں، کچھ لوگ اسے ہارڈ کہتے ہیں، بہر حال یہی وہ کام ہے جو بڑے بڑے کام انجام دے رہا ہے اور معمولی سی شکل و صورت کو حسین اور خوبصورت بنا کر پیش کر رہا ہے۔ میک اپ کوئی بھی ہو اس کے کچھ بنیادی اصول ہوتے ہیں، کس شکل پر کیسا میک اپ سوٹ کرتا ہے، کس شکل پر کون سا ہئیر اسٹائل اچھا لگتا ہے ، کس کی جلد کے لیے کیا ضروری ہے ، یہ سب ماہر بیوٹیشن ہی جانتی ہیں۔

میک اپ کی بہت سی اقسام ہیں، کس قسم کا میک اپ کی شخصیت کو نکھارتا ہے، کس قسم کے میک اپ سے آپ کا لک ہیوی نظر آتا ہے، کون سا میک اپ آپ کو حسین بنانے کی بجائے آپ کی شخصیت کو گہنا دیتا ہے، یہ سب جاننے کی بہت ضرورت ہے۔

میک اپ کے چار اہم نسخے 4 ایسے ہیں جو آپ کے حسن کے لیے بہتر رہنما ثابت ہوسکتے ہیں، ان کے اصولوں کو اپنا یا جائے تو شخصیت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے اور دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

Related image

ٹوین ٹچ

چہرے پر بیس کے طور پر کریمی فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور رخساروں کی ہڈی پر بلش کا استعمال قدرے گہرا رکھیں اور اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا چہرہ بھرا بھرا لگے ، بلش کا استعمال اسٹروکس کے ذریعے نیچے سے اوپر کی جانب اور مکمل طور پر کریں۔نیٹ لک کے لیے مسکارہ اور آئی لیش کا استعمال کریں۔اس لک کو گویا بیس سال سے اوپر کی خواتین بھی اپنا سکتی ہیں مگر دراصل یہ کالج گرل لک کہلاتی ہے

Related image

گولڈ بلنگ

یہ اسٹائل قدرے سافٹ پارٹی میک اپ اسٹائل کہلاتا ہے۔ اس وجہ سے اس کے لیے سافٹ فاؤنڈیشن بیس بھی کافی ہے۔ اس کو اپلائی کرنے کے بعد اپنے چہرے پر برونر شمر اپلائی کریں اور انھیں آپس میں اچھی طرح ملا لیں۔ اب گردن اور چہرے پر گولڈن ڈسٹ لگائیں۔ اب ایک ہیلتھی ٹچ کے لیے اورنج بلش کا استعمال کریں۔
آنکھوں پر لیکوئیڈ براؤن آئی لڈ استعمال کریں مگر گولڈن ٹچ کا خاص خیال رکھیں اور جہاں بھی گولڈن اپلائی کریں اسے دوسرے رنگوں سے باہم اچھی طرح مکس کر لیں۔ ہونٹوں پر بھی گولڈن لپ گلوس کا استعمال ضروری ہے تاکہ تمام میک اپ آپس میں میچ کرے۔

Related image

روج ریبل

اس لک کی فائونڈیشن کے لیے میٹ پاؤڈر کا استعمال زیادہ بہتر رہے گا اور اس کے بعد فاؤنڈیشن مکمل ہے کیوں کہ اس میں بلش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس اسٹائل کی سب سے خاص بات اس کی اسموکی آئینر ہیں۔ ان مدھ بھری آنکھوں کے حصول کے لیے ڈارک براؤن پاؤڈر شیڈو استعمال کریں اور اسے کچھ اس انداز سے اپلائی کریں کہ اس کا پھیلاؤ آئی لڈ تک نظر آئے اور اوپر بھی آئی برو تک۔ آئی برو کی بناوٹ ڈارک براؤن آئی پینسل سے کریں۔

Image result for fairy chick makeup

فیئری چک

جلد کی قدرتی چمک کو مدنظر رکھتے ہوئے لیکوئیڈ فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور اسے گردن اور چہرے پر یکساں انداز میں اپلائی کریں۔ اب سلور چمک کے لیے کچھ سلور شمر پاؤڈر ملائیں۔ چک بون پر برش کی مدد سے اوپر کی جانب گلابی رنگ سے اسٹروکس لگائیں۔