اونچے گھرانے میں رشتہ کروانے کا خواب نواب صاحب کے گلے کی گھنٹی بن گیا

”لوٹ کر بدھو گھر کو آئے“ اس کہاوت سے تو آپ لوگ بخوبی واقف ہونگے۔ ڈرامہ سیریل سیپ میں نواب صاحب کو ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہو رہاہے۔ انھیں اب اپنے کیے پر پچھتاوا ہو رہا ہے کہ انہوں نے منشی کے بیٹے بلال کے لیے ہاں کیوں نہیں کی۔ حسب نسب اور اونچے گھرانے میں بیٹی اور پوتی کا رشتہ کروانے کا خواب نواب صاحب کے  گلے کی گھنٹی بن گیا ہے۔  دن بہ دن بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر نواب صاحب کو  منشی کی دبے لفظوں میں بلال کا رشتہ عدن کے ساتھ کرنے کا اشارہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) کے سنہرے دور کی حسین اداکارائیں

بلال کی بڑی بہن شائستہ کے  ذہن میں ایک اور شرارت نے جنم لیے لیا ، اور اب وہ اپنے بھائی انور کی دوسری شادی کروانے کا سوچ چکی ہے۔ بلال کے والد نے شائستہ کی یہ بات سنی تو سختی سے منع کر دیا کہ آئندہ میں ایسی کوئی بات تمہارے منہ سے نہ سنو۔  نواب صاحب کی طبیعت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے اور انہیں صرف ایک ہی پریشانی لاحق ہے اور وہ یہ کہ زیب النسا اور در عدن کی شادی ہو جائے۔

شائستہ انور سے درعدن کے لیے بات کرتی ہے اور وہ اس بات پر خاموش ہو جاتا ہے لیکن  اس کے والد شائستہ کی اس بات پر سراپا احتجاج ہوتے ہیں ۔  درعدن عادل سے پوچھتی ہے کہ وہ  جانتا ہے کہ سمیعہ کس سے محبت کرتی ہے ،اور سمیعہ جس سے محبت کرتی اس کو بھی یہ بات معلوم نہیں  اور وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ ہمیشہ جوان نظر آنا چاہتے ہیں؟ تو یہ زبردست نسخہ ضرور آزمائیں

کیا عادل سمیعہ کی محبت کو سمجھ پائے گا؟ کیا انور در عدن سے شادی کے لیے راضی ہوگا؟ یہ سب جاننے کے لیے دیکھیں ڈرامہ سیریل سیپ ، ہر جمعہ کی رات 8:00 بجے صرف ٹی وی ون پر۔