انتظار کی گھڑیاں ختم، ٹی وی ون کا نیا ڈرامہ جدا نہ ہونا پیر سے نشر ہوگا

انتظار کی گھڑیاں ختم، ٹی وی ون کا نیا ڈرامہ جدا نہ ہونا پیر سے نشر ہوگا

February 23, 2019 | 957 Views

ٹی وی ون ہمیشہ سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے افق پر ابھرتے ہوئے  ٹیلنٹ کو نکھار نے میں پیش پیش ہوتا ہے۔ ڈرامہ سیریل رورہا ہے دل اور نولکھا  کے  سحر انگیز اختتام کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹی وی ون لا رہا ہے اپنے ناظرین کے لیے ایک اور بلاک بسٹر ڈرامہ جدا نہ ہونا جس میں پاکستان کے صف اول فنکاروں کے ساتھ کچھ نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملیں  گے۔ ڈرامہ کے ٹیزر اور او ایس ٹی کو ریلیز ہوتے  ہی ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

ٹی وی ون اور مشرف  جعفری  اینڈ نوید ارشد کی جانب سے پیش کی جانے والی اس سیریل ”جدا نہ ہونا” کی کہانی مصنفہ سیما مناف نے تحریر کی۔ جبکہ ڈرامہ میں ہدایت کاری کے فرائض اویس خان نے ادا کیے ۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں لیجنڈ اداکار  فردوس جمال (عبدالمنان)، اداکار شہروز سبزواری  (سدیس)،منشا پاشا (سماہا)، سونیا نظیر (سجل) نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں  مریم نور، حمیرہ بانو، تارہ محمود ، زوبی و دیگر شامل ہیں۔

سماہاکے والدایک دینی شخص ہیں جو بہت سخت گیرہیں ،ان کی نظر میں بیٹیوں کا ہونا ہی بہت قابل اعتراض ہے ،وہ اپنی بیوی اور بیٹیوں سے بہت سختی سے پیش آتے ہیں ۔سماہا جو عبدالمنان کی بڑی بیٹی ہے ،وہ باپ کی بے جاروک ٹوک سے بہت اُکتائی ہوئی ہے۔وہ گھر میں باپ کے خوف سے سب کچھ برداشت کرتی ہے لیکن اس کے گھر سے جاتے ہی وہ خود کو آزاد جان کر اپنی وہ ساری خواہشات پوری کرتی ہے۔

دوسری طرف سدیس کی فیملی اپر کلاس سے تعلق رکھنے والی یہ فیملی اپنی اپنی مرضی کی زندگی گزار رہی ہے۔نعمان صاحب کو اپنے بزنس سے فرصت نہیں اورصوفیہ کواپنی این جی او اور پارٹیز سے ۔ سدیس سجل کو پک کرنے وہاں آجاتا ہے ، سدیس کو وہ بہت اچھی لگتی ہے ،وہ سجل کو ڈانٹ کر سماہا کا ساتھ دیتا ہے ،جس پر سجل سماہا سے شدید چڑ جاتی ہے اور اس سے خواہ مخواہ کا بیرباندھ لیتی ہے۔سدیس سماہا کو دوستی کی آفر کرتا ہے جو وہ قبول کر لیتی ہے ۔

سدیس سماہا کے لیے اپنے گھر کے دبے ہوئے ماحول سے باہر نکلنے کا راستہ ہے ،لیکن اس سے صرف دوستی رکھے ہوئے ہے ،سماہا جب اس سے شادی کے لیے کہتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ وہ تو اس سے صرف دوستی رکھنا چاہتا ہے شادی کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،سماہا کے اوپر یہ بات بجلی بن کر گرتی ہے اور وہ ناراضگی سے سدیس سے ہرتعلق توڑلیتی ہے ۔ سدیس کو سماہا سے دوری چند روز میں ہی محسوس ہونے لگتی ہے ۔

 اب ایک طرف سماہا کی شکستہ انا اور سدیس کاپچھتاوا ہے اوردوسری طرف دونوں گھرانوں کی شدید مخالفت! کیا سدیس اور سماہا ایک ہوسکتے ہیں ؟کیا دونوں گھرانوں کی شدید مخالفت کوئی طوفان لائے گی ؟ مزید کیا ہوا  یہ جاننے کے لیے ٹی وی ون کے ناظرین کوکرنا ہوگا  کچھ  گھنٹوں کا مزیدانتظار، تو دیکھنا نہ بھولیں  ڈرامہ سیریل جدا نہ ہونا پیر کی رات 8:00 بجے سے صرف ٹی وی ون پر۔

Advertisement