اداکار جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان لاک ڈاؤن کے دوران کہاں مصروف ہیں؟

گزشتہ سال خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں اپنے گھر میں محصور ہیں تاہم اس دوران بھی یہ دونوں اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے۔

اداکارہ نیمل خاور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ اور حمزہ علی عباسی مل کر اپنے گھر کے لیے خود ایک ٹی وی ٹیبل
بنا رہے ہیں۔اس ویڈیو پر نیمل نے لکھا کہ گھر میں رہ کر بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔=

مزید پڑھیں: معروف اداکار حرا مانی بھی غریبوں کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں

 

نیمل خاور خان  اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ پینٹنگ میں بھی مہارت رکھتی ہیں اور اکثر اپنے فن پاروں کی نمائش سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرتی رہتی ہیں

View this post on Instagram

Process.

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

 

انہوں نے مداحوں کو اس مشکل وقت میں اپنی حفاظت کرنے اور گھروں میں رہنے کا پیغام دیا۔جبکہ چند روز قبل حمزہ علی عباسی نے بھی نیمل خاور خان کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی تھی جو مداحوں نے بےحد پسند کی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بھی کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا

مداحوں کی جانب سے حمزہ علی عباسی   کے ٹیبل بنانے کی ویڈیو پر مزاحیہ ردعمل بھی دیکھنے میں آئے۔مداحوں نے کمنٹ میں  حمزہ علی عباسی کو “مستری” یا    ” ہینڈ سم کارپینٹر” کے القابات سے بھی نوازا ۔